15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن ریجیجو ناگا لینڈ کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو آفات ناگہانی کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی (این ڈی ایم اے) ، وزارت داخلہ، وزارت سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہ اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ کل ناگالینڈ کے سیلاب اور زمین کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

مذکورہ ٹیم دیماپور اور کوہیما اضلاع کے سیلاب اور زمین کے تودے گرنے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور سرچ، بچاؤ اور راحت سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومت اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا ریاست کے وزیراعلیٰ ، چیف سکریٹری اور ریاست کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ جائزہ لے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More