نئی دہلی۔ وزیرمملکت برائے دفاع ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کل کھماریا میں اسلحہ فیکٹری کا دورہ کیا۔ سیکورٹی ٹیم کی جانب سے گارڈ آف آنر کے بعد انہوں نے تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کا معائنہ کیا۔ ان کے ساتھ جبل پور کےرکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ اور جبل پور کینٹ حلقےسے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) اشوک روحانی بھی تھے۔ انہوں نے نہایت دلچسپی کے ساتھ 125 ایم ایم ایف ایس اے پی ڈی ایس ٹینک شکن گولہ بارود مینگو پروجیکٹ کا معائنہ کیا ۔ اس کے بعد، وزیر موصوف نےمختلف اقسام کے 84 ایم ایم ایمونیشن کے جدید ترین پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا۔
وزیر موصوف نے 106 ایم ایم آر سی ایل کی تیاری کے لئے آرڈیننس فیکٹری کھماریا کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نئے ایمونیشن کی تیاری کے لئے دستیاب سہولیات پر خوشی کا اظہار کیا۔ سینئر جنرل مینیجر نے وزیر موصوف ، رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کو فیکٹری کا میمنٹو بھی پیش کیا۔ آخر میں، ڈاکٹر بھامرے نے شہید میموریل میں شہیدوں کی یاد میں اشوک کے درخت لگا کر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کی۔ یہاں انہوں نے فیکٹری کی یونین اور کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔
وزیر موصوف نے جبل پور ویہائیکل فیکٹری کا دورہ کیا۔ فیکٹری میں، انہوں عملے کے کام کی تعریف کی ۔ آخر میں ڈاکٹر بھامرے نے ایمونیشن فیکٹری کا دورہ کیا ۔
بعد میں، ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے پریس کانفرنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود صحافیوں کو خطاب کیا اور ان کے سوالات کا جواب دیا۔