نئی دہلی، ہندوستانی زرعی تحقیقاتی انسٹی ٹیوٹ ، نئی دہلی کے ذریعہ تیار کردہ ڈی کنٹیمی نیشن اینڈ سنیٹائزنگ ٹنل (سرنگ) کا افتتاح آج مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت اور کسانوں کی بہبود، جناب کیلاش چودھری نے ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر تریلوچن مہا پاترا اور آئی سی اے آر۔ آئی اے آر آئی، نئی دہلی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اے کے سنگھ کی موجودگی میں کیا۔
اس سنیٹائزیشن پروٹوکول میں پاؤں سے چلنے والے صابن اور پانی کے ڈسپنسر سے ہاتھ دھونے اور 20 سیکنڈ کے لئے صفائی (سنیٹائزنگ) کرنے والی فوگنگ شامل ہے۔ اس سے سرنگ میں کواٹرنری امونیم کمپاؤنڈس (کیو اے سی) مرکبات کنسنٹریشن 0.045 فیصد پر استعمال کیا جاتا ہے، جس کی سفارش محکمہ صحت نے کی ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری کی پوسا ڈی کنٹیمی نیشن اینڈ سنیٹائزنگ ٹل کا افتتاح کرنے سے قبل تھرمل اسکریننگ ہوتے ہوئے
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری پوسا ڈی کنٹیمی نیشن اینڈ سنیٹائزنگ ٹنل کے افتتاح سے قبل ہاتھ دھوتے ہوئے
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری پوسا ڈی کنٹیمی نیشن اور سنیٹائزنگ سرنگ کا افتتاح کرتے ہوئے
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری خود پوسا ڈی کنٹیمی نیشن ٹنل (سرنگ) کے اندر