نئی دہلی۔ اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا ہے کہ ٹکسٹائلز صرف ایک صنعت ہی نہیں ہے بلکہ ایک روایت اور وراثت بھی ہے ، جسے ہم ہندوستان کے دستکا روں کی ہنر مندی اور مشینوں کے ذریعہ دنیا میں پیش کر تے ہیں ۔ ٹکسٹائلز کی بڑی تقریب ٹکسٹائلز انڈیا 2017 کی کا میا بی کا ذکر کر تے ہو ئے وزیر موصوفہ نے کہا کہ ٹکسٹائلز انڈیا صرف حکومت کی کو شش نہیں بلکہ یہ پوری صنعت کی کوشش تھی جو پوری دنیا کو یک زبان یہ کہنا چا ہتے تھے کہ ‘‘آؤ،میک ان انڈیا’’ ۔ انہوں نے کہا کہ ٹکسٹائلز ان انڈیا کے مقابلہ میں میک ان انڈیا سے بہتر کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ وزیر موصوفہ نے یہ بات آج جے پور میں منعقدہ چار روزہ انٹرنیشنل ٹکسٹائلز اینڈ اپارل فیئروستر 2017 کی چھٹی تقریب کا افتتاح کر نے کے بعد کہی ہے ۔
وزیر موصوفہ نے کہا کہ ٹیکسٹائلز کے شعبے میں یہ اعتماد حال ہی میں ٹیکسٹائلز کے سیکٹر میں بڑے پیما نے پر غیر ملکی سرما یہ کا ری کی وجہ سے آ یا ہے ۔ مربوط ہنر مندی فروغ اسکیم کی کا میا بی کا ذکر کر تے ہو ئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ ٹیکسٹائلز کے سیکٹر میں ہنر مند افرا کی پلیسمنٹ کی شرح اب 70 فیصد سے زائد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پلیسمنٹ کے باوجود بھی تربیت یا فتہ لو گوں کو کم از کم چھ ما ہ تک مسلسل کا م دینے کے لئے ٹرینیز کو روزگار دینے کے عمل کو جا ری رکھے ہو ئے ہے ۔
وزیر موصوفہ نے وستر 2017 میں ڈیژائن اور دوسرے ورک شاپوں کو شا مل کر نے پر اطمینان ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیژائن کی خوبصورتی اور اقسام جن کی ہما رے ملک میں تاریخ رہی ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ ہندوستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ بین الاقوامی سطح پر انہیں پیش کر سکتا ہے ۔
محترمہ ایرانی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائلز سیکٹر کی ترقی میں ہندوستان کی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائلز کا سیکٹر 45 ملین سے زائد افراد کو براہ راست روزگار کے مواقع فرا ہم کرتا ہے اوردوسرے 20 ملین گھروں کو بالواسطہ طور پر متاثر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ٹیکسٹائلز ، ملبوسات اور میڈ اپ سیکٹروں کی مدد کے مقصد سے خصوصی طور پر 6 ہزار کروڑ روپئے کا پیکج دیا ہے ۔
ہتھ کرگاہ بنکروں کی ترقی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ وہ ہر ایک بنکر جس نے مدرا یوجنا کا فائدہ حاصل کیا ہے وہ چند ما ہ کے اند ہی اپنی آمدنی میں 60 سے 70 فیصد تک اضافہ کر نے کے قابل ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائلز کی صنعت کئی مواقع فراہم کرتی ہے اور اس کے لئے حکومت اور صنعت کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے راجستھان کے وزیر صنعت سے تکنیکی ٹیکسٹائلز سیکٹر میں خریداروں اور صنعتوں کے ساتھ زیا دہ سے زیادہ رابطہ قائم کر نے کی اپیل کی ۔
راجستھان کے وزیر صنعت جناب راجپال سنگھ شیخاوت نے کہا کہ راجستھان میں ٹیکسٹائلز کی ما لا مال روایت موجودہے اور زراعت کے شعبے کے بعد ٹیکسٹائل کا شعبہ ہی سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کر تا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریا ستی حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کی کوششوں میں مدد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریا ستی حکومت اصلاحات اور جدت پسندی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور بلا کسی رکا وٹ کے اس شعبے کی ترقی کا عزم مصمم رکھتی ہے ۔
افتتاحی اجلاس کے بعد وزیر ٹیکسٹائلز نے ایک نمائش کا افتتاح کیا اور بنکرں ، دستکاروں اور نما ئش میں حصہ لینے والوں کے ساتھ با ت چیت کی
وستر 2017 ایک جا مع تجا رتی میلہ اور ٹیکسٹائلز ،ملبوسات سے متعلق کا نفرنس ہے جس میں بہترین اور جدید ترین ٹیکسٹائلز مصنوعات کا امتزاج پیش کیا جا تا ہے ۔ یہ تقریب حکومت راجستھان کے تعاون سے راجستھان اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کا رپوریشن لمیٹیڈ (آر آئی آئی سی او)او ر فیڈریشن آف انڈین کامرس آف انڈسٹری نے مشترکہ طور پر منعقد کی تھی ۔ وستر 2017 میں 50 سے زیا دہ ممالک اور 13 ہندوستانی ریا ستیں شرکت کر رہی ہیں ۔