19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر ٹیکسٹائل نے نفٹ (این آئی ایف ٹی) پنچکولہ میں شارٹ ٹرم کورسز شروع کئے

Urdu News

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج نئی دہلی سے ویڈیو لنک کے ذریعہ ہریانہ کے پنچکولہ میں واقع این آئی ایف ٹی  (نفٹ) میں پانچ شارٹ ٹرم  کورسز کی شروعات کی۔

این آئی ایف ٹی کے مستقل کیمپس کی عمارت زیر تعمیر ہے اور اس کے 2020 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ مستقل کیمپس کی تکمیل تک  انسٹی ٹیوٹ عارضی طور پر پنچکولہ کے سیکٹر 26 میں واقع پالی ٹیکنک اور ملٹی اسکل ٹریننگ سینٹر میں عارضی طور پر کام کرے گا۔ یہ کیمپس ہریانہ کی ریاستی حکومت کے  محکمہ تکنیکی تعلیم کی مدد سے قائم کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے نفٹ انتظامیہ سے سورج کنڈ کرافٹ میلہ کے اثر  سے متعلق  مطالعہ اور ہریانہ میں صنعت قائم کرنے کے لئے  خصوصی پروجیکٹوں پر غور کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ  نئے کیمپس میں آنے والے طلبا نہ صرف ٹکنالوجی سیکھیں گے بلکہ  صنعت کاری کے طریقے کو بھی سمجھیں گے۔ٹیکسٹائلس کی وزیر نے  آراضی مہیا کرانے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی مدد کے لئے ہریانہ کی ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر موصوفہ نے  نفٹ پنچکولہ میں پڑھائے جانے والے کورسز کے بروشر بھی جاری کئے۔

مجوزہ یک سالہ سرٹی فکیٹ پروگرام میں  درج ذیل شامل ہیں:

  1. فیشن کلوتھنگ اینڈ ٹکنالوجی
  2. ڈیزائن ڈیولپمنٹ فار انڈین ایتھنک ویئر
  3. فیشن اینڈ میڈیا کمیونی کیشن
  4. ٹیکسٹائل فار انٹیریر اینڈ فیشن
  5. فیشن نٹ ویئر پروڈکشن انڈ ٹکنالوجی

فیشن کلوتھنگ اینڈ ٹکنالوجی

یہ پروگرام فیشن، مصبوسات کی ڈیزائننگ، کنسٹرکشن اور ٹکنالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ وروں کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا  نصاب، فیشن  انڈسٹری  میں شامل ہونے کی خواہش رکھنے والے افراد کی مدد کے پیش نظر تیار کیا گیا ہے

ڈیزائن ڈیولپمنٹ فار انڈین ایتھنک ویئر

اس پروگرام میں ڈریس میکنگ، قدر و قیمت میں اضافہ، پیٹرن تیار کرنے اور ایتھنک ویئر کے لئے تکنیک پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد فیشن، برائڈل مارکٹ اور ڈیزائنر مارکٹ کے لئے صنعتی ہنر مندی پیدا کرنا ہے۔

فیشن اینڈ میڈیا کمیونی کیشن

اس کورس کا مقصد فیشن انڈسٹری، فیشن ایڈیٹنگ، اسٹائلنگ، فیشن ایتھکس اور کمپیوٹر کی مدد سے ڈیزائننگ اور انیمیشن تکنیک کی معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس سے گرد وجوار میں موجود اور شروع ہونے والے کاروبار کو فائدہ ہوگا۔

ٹیکسٹائل فار انٹیریر اینڈ فیشن

اس پروگرام کا مقصدپیشہ وروں اور انٹیریر نیز ملبوسات کی صنعت کو اپنا کیرئر بنانے والے خواہش مند نوجوانوں کو تربیت دینی ہے۔

فیشن نٹ ویئر پروڈکشن انڈ ٹکنالوجی

اس پروگرام کا مقصد نٹ ویئر گارمینٹ کی صنعت  خصوصاً نٹ ویئر فیشن کے شعبے میں تال میل،  تجارت اور پیداوار کے شعبے کے لئے پیشہ ور تیار کرنے کی غرض سے بڑے پیمانے پر ٹریننگ دینا ہے۔

تعلیمی پروگرام جاری رکھنے کے لئے کسی بھی عمر گروپ کے طلبا کو  داخلہ دیا جائے گا۔ تاہم داخلے کی پہلی شرط 10+2 سال کی اسکولی تعلیم ضروری ہے۔طلبا کا انتخاب این آئی ایف ٹی کے ذریعہ منعقد کرائے گئے داخلہ سے متعلق امتحان اور انٹرویو میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ہر ایک میں مجوزہ طلبا کی کل تعداد 30 ہوگی۔

طلبا کو ریگولیٹری اور پروجیکٹوں کے ذریعہ تجرباتی تعلیم دی جائے گی۔قریبی صنعتوں کو دیکھنےکے لئے انڈسٹری وزیٹ  کا انتظام کیا جائے گا جس سے طلبا مقامی سطح پر روزگار شروع کرنے کے لئے زیادہ تیار ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More