19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر کھیل جناب وجے گوئل نے کھیلو انڈیا قومی سطح کے مقابلے کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، 15جنوری 2017؛ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل نے آج کھیلو انڈیا قومی سطح کے مقابلے کا افتتاح کیا۔ وزارت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل کے تحت اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے ان مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مقابلے تیراکی، سائیکلنگ اور کشتی میں ہوں گے۔

افتتاحی تقریب تالکٹورہ اسٹیڈیم کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی سویمنگ پول کمپلیکس میں منعقد کی گئی۔ جناب گوئل نے مختلف زمروں میں تیراکی مقابلے میں فتح حاصل کرنے والوں کو میڈل تقسیم کیے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More