19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وشو کرما راشٹریہ پرسکا ر اور قومی حفاظتی انعامات 2016 کی تقریب 17ستمبر 2018 کو منعقد ہوگی

Urdu News

نئیدہلی: محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چار ج ) جناب سنتوش کمار گنگوار  وشو کرما راشٹریہ پرسکار (وی آر پی )  اور قومی حفاظتی انعامات (این ایس اے )2016  کی کارکردگی کے لئے  عطا کریں گے  ۔ یہ انعامات  پیر 17 ستمبر 2018  کو نئی دلی میں ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں عطا کئے جائیں گے ۔

          محنت اوروزگار کی وزارت  1965 سے  وشو کرما راشٹریہ پرسکار ( جنہیں  پہلے شرم ویر قومی انعامات ) سے جانا جاتا تھا  اور قومی حفاظتی انعامات  عطا  کرتی آرہی ہے۔انعامات کی یہ اسکیمیں  وزارت کے ٹیکنیکل ونگ کے ذریعہ چلائی جاتی ہیں ، جن کا نام   ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائز  سروس  اینڈ  لیبر انسٹی ٹیوٹ  (ڈی جی ایف  اے ایس ایل آئی  ) ممبئی   ہے  ، جو  محنت اور روز گار کی وزارت کے دفتر سے منسلک ہے ۔ ڈی جی ایف  اے ایس ایل آئی  فیکٹریوں اور گودیوں   میں   کا رکنوں ، ان کے نمائندوں اور مینجمنٹ کو   تکنیکی مشورے  / خدمات  فراہم کرتی ہے تاکہ وہ   صنعتی سرگرمیاں  حفاظت   کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور کارکنوں کی صحت او ر خوشحالی کو فروغ حاصل ہوسکے ۔

          وی آر پی     گزشتہ  سال کے دوران  کسی کارکن  یا کارکنوں کے گروپ کی طرف سے دئے گئے غیر معمولی مشوروں   اور مینجمنٹ کے ذریعہ  ایسے عمل درآمد  کو تسلیم کرتے ہوئے دئے جاتے ہیں  ،  جس کی وجہ سے کوالٹی  ، پیداوار اور  صنعتی اداروں میں   جہاں مشوروں کی اسکیموں  پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ،حفاظت  ،صحت  اور ماحولیاتی تحفظ جیسے  کام کرنے کے حالات میں بہتری آئی ہو۔

          28 و ی آر پی ، نقد رقم  اور ایک سرٹیفکیٹ  کی شکل میں  تین زمروں میں دئے جائیں گے ، جو اس طرح ہیں :

          پانچ انعامات 75  ہزار روپے پر مشتمل ، کلاس اے کے تحت  دئے جائیں گے ۔ پچاس  ہزار روپے پر مشتمل آٹھ انعامات کلاس بی کے زمرے میں دئے  جائیں گے اور 25  ہزارروپے  پر مشتمل 15  انعامات کلاس سی زمروں میں  دئے جائیں گے ۔

           این ایس اے صنعتی اداروں  ، تعمیراتی مقامات ، بندرگاہوں  اور ایٹمی توانائی ،ضابطہ جاتی بورڈ (اے ای آر بی )   کی تنصیبات   کی غیر معمولی حفاظتی  کارکردگی کے صلے میں  دیا جاتا ہے  ، جس کا مقصد  حادثوں کی روک تھام کے پروگراموں میں  مینجمنٹ اور کارکنو ں دونوں کے مفادات  کو فروغ دینا  اور برقرار رکھنا ہے ۔ یہ انعامات  بارہ اسکیموں کے تحت دئے جاتے ہیں جن میں سے د س اسکیمیں  اے ای آر بی کے تحت فیکٹریوں  /   تعمیراتی مقامات / تنصیبات کے لئے ہیں  اور دو اسکیمیں  بندرگاہوں کے لئے ہیں ۔اداروں کی زیادہ سے زیادہ  افرادی گھنٹے کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف اسکیموں میں درجہ بندی کی گئی ہے۔ 2016  کی کارکردگی کے لئے کل 128  انعامات دئے جائیں  گے ، جن میں 76  فاتح اور 52  رنر اپ  ہیں ۔

          وشو کرما راشٹریہ  پرسکار ( وی آر پی ) اور قومی حفاظتی انعامات  (این ایس اے ) عطا کرنے کی تقریب  ہرسال   17 ستمبر وشو کرما دن  کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے ۔انعام یافتگان مختلف صنعتی اداروں کے نمائندگان ، مدعوئین  اور سینئیر سرکار ی افسران اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More