نئی دہلی: کالی دھربٹالین کی طرف سے رودرشیلانامی وہائٹ واٹرکشتی رانی مہم کا جودھپورملٹری اسٹیشن میں 25اکتوبر ، 2019کو کونارک کور کے جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل وی ایس سرینواس نے جھنڈی دکھاکرخیرمقدم کیا۔
وہائٹ واٹرکشتی رانی مہم کاانعقاد کالی دھربٹالین نے اپنے 75ویں یوم تاسیس کے موقع پرکیاتھا۔ دوافسروں ، چارجونیئرکمیشنڈافسروں اور 18فوجیوں پر مشتمل ٹیم نے جس کی قیادت میجر روی کانت گوروو کررہے تھے اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں دریائے گنگا میں رودرپریاگ سے رشی کیش تک کا 140کلومیٹرکا فاصلہ طے کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل وی ایس سرینواس نے کہاکہ ہماری فوج میں اس طرح کی مہمیں فوجیوں کو لگن اوراستقلال کے ساتھ مشکلات پرقابوپانے کے لئے چلائی جاتی ہیں ۔ اس سے فوجیوں میں نئی روح پھونکنے اور ان کی حوصلہ افزائی میں بھی مدد ملتی ہے ۔ ٹیم میں مقامی لوگوں میں موجودہ سماجی مسائل مثلاًسووچھ بھارت مشن اور ندیوں کے ماحولیاتی نظام کا تحفظ کرنے کے بارے میں آگاہی بھی پیداکی ۔