نئی دہلی؍ ویجیلنس ایوارڈ ، ویجیلنس بیداری ہفتے2017 کے دوران دئیے جائیں گے۔ان ایوارڈز میں ایک لوح اور سپاسنامہ شامل ہے۔
ایوارڈز کی تشکیل
ملک میں سالمیت کے اعلیٰ ترین ادارے ، مرکزی ویجیسلنس کمیشن (سی وی سی)کو نگرانی سے متعلق انتظامیہ اور بدعنوانی کے خلاف سرکاری پالیسیوں کی نفاذ کی نگرانیوں کا کام سونپا گیا ہے۔اصلاحات کو تسلیم کرنے اور تادیبی ، روک تھام اور نگرانی میں شمولیت کے شعبوں میں کئے گئے بہترین کام کی ستائش کے لئے اس سال سے ویجیلینس ایکسیلینس ایوارڈز شروع کئے گئے ہیں۔
ایوارڈز کا مقصد
اعلیٰ ویجیلینس افسر(سی وی او) اور تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور تحریک دلانے کی خاطر یہ ایوارڈ شروع کئے گئے ہیں۔ان کا مقصد مندرجہ ذیل ہیں۔
(a ایسے نئے نظریات پیش کرنا جو ویجیلینس اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات کے مقصد کو مؤثر طورپر آگے بڑھائیں۔
(b افراد اور ٹیموں کو مؤثر طورپر نظریات کو حقیقت میں تبدیل کرنے اور تنظیمی صلاحیتوں میں مثبت تعاون کرنے کی خاطر حقیقت میں تبدیل کرنا۔
(c اختراعی عمل کو خیال کے اظہار سے لے کر نتائج کے حصول تک اختراعی عمل کو دستاویزی شکل دینا۔
(d علم اور تجربے میں ساجھیداری کرنا تاکہ اسے دوسری تنظیموں بھی مشتہر کیا جاسکے۔
ایوارڈ کے زمرے
یہ ایوارڈ تین زمروں میں ہوں گے:
(i) ویجیلینس کے تادیبی، روک تھام ، شرکت کے شعبوں میں غیر معمولی کام کو تسلیم کرتے ہوئے سی پی ایس ای ، پی ایس بی اور پی ایس آئی سی میں سی وی او ؍ویجیلینس میں کام کرنے والوں کے لئے ایورڈ۔ ان کو مندرجہ ذیل زمروں میں بانٹا گیا ہے۔
1 ویجیلینس میں اختراعات۔
2 تحقیقات میں بہترین کارکردگی۔
3 ویجیلینس کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے اقدامات۔
4 تادیبی کارروائی کو بروقت مکمل کرنا۔
(ii) وزارتوں ؍ محکموں؍ دیگرکے کام کرنے والوں سے متعلق سی وی او؍ویجیلینس کا کام کرنے والوں کی بہتر کارکردگی۔
1 ویجیلینس میں اختراعات۔
2 تحقیقات میں بہترین کارکردگی۔
3 ویجیلینس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے اقدامات۔
4 تادیبی کارروائی کو بروقت مکمل کرنا۔
(iii) شفافیت اور سالمیت کا مجموعی ماحول پیدا کرنے کے لئے کئے گئے غیر معمولی کام کو تسلیم کرنے کی خاطر منیجمنٹ کے لئے ایوارڈ۔ اس میں مندرجہ ذیل ذیلی زمرے شامل ہیں۔
1 بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے بہترین ادارہ جاتی عمل۔
2 ویجیلینس سے متعلق بیداری اقدامات۔
3 تنظیم میں شفافیت کے لئے آئی ٹی اقدامات۔