28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ویمنی کوم ہندوستانی امداد باہمی کی ترقی میں اہم رول ادا کررہا ہے:رادھا موہن سنگھ

Urdu News

نئی دہلی، زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ویکنٹ مہتہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کوآپریٹیو مینجمنٹ( ویمنی کوم) ہندوستانی امداد باہمی کی ترقی میں اہم رول ادا کررہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی سوچ ہے کہ کوآپریٹیو سیکٹر میں کام کرنے والے مینجرس کی انتظامی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے  اور ان کے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو بڑھایا جائے۔تاکہ تحقیقی کام کاج کے ذریعہ زراعت سے متعلق امداد باہمی کی پالیسی سازی میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جاسکے۔آج پونے میں ویمنی کام کے یوم قیام کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت ہندوستانی معیشت میں ایک اہم رول ادا کرتا ہے۔ اس کے پیش نظر مودی حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے مقصد سے ‘‘کلچر آف ایگری کلچر’’کے وژن کی  سمت انتھک کام کررہی ہے۔ زراعت کی ترقی کے لئے گرام کے تحت 22,000ہزار سے زیادہ گرامین ہاٹس کی بنیادی ضرورتوں کے ساتھ تجدید کاری کی جارہی ہے اور انہیں اے پی ایم سیز اور ای۔ نیم کے ساتھ مربوط کیاجارہا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ مخصوص بجٹ مختص کئے جانے کے علاوہ حکومت نے ڈیری، کوآپریٹیو، ماہی پروری، مویشی پروری، زرعی مارکیٹ، فوارے والی سینیچائی اور زراعت کے  بندوبست اور بہتری کے لئے مناسب فنڈ مختص کئے  ہیں۔ سوائل ہیلتھ کارڈ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ مٹی میں کھاد کی مقدار سے متعلق کسانوں کو صحیح اور بروقت معلومات فراہم کی جاسکے۔پہلے مرحلے میں10,73,89,421 اور دوسرے مرحلے میں 6,93,62,166سوائل ہیلتھ کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں۔ حکومت نے بہت سی اسکیموں کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ نامیاتی کھیتی کو فروغ دیاجاسکے انہوں نے مزید کہا کہ زراعت میں موجودہ پیش رفت نے نہ صرف ہندوستان کی ایک برآمد والے  ملک کے طور پر شناخت قائم کی ہے۔بلکہ اس کو غذائی اجناس میں خود کفالت اور تغذیہ بخش سیکوریٹی بھی فراہم کی ہے۔

جناب سنگھ نے کہا ہے کہ امداد باہمی نے2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے  حکومت کے مقصد سے حصول میں بھی  ایک اہم رول ادا کیا ہے۔آنجہانی ویکنٹ بھائی مہتہ نے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کا خواب دیکھا تھا جس کے لئے انہوں نے امداد باہمی کو مضبوط اور مستحکم کیا۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ امداد باہمی کے ذریعہ کسان آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے ویمنی کام کے انٹر نیشنل ہاسٹل کابھی سنگ بنیاد رکھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More