19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وی ایل- ایس آر ایس اے ایم میزائل نظام کاکامیاب تجربات کئے گئے

Urdu News

دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے کم فاصلے تک سطح سے سطح پر وار کرنے والے 2 ورٹیکل لانچ ایئر میزائل ( وی ایل- ایس آر ایس اے ایم) کا کامیاب تجربات کئے گئے ۔

آج اڈیشہ کے ساحل سے دور چاندی پور کے مقام پر مربوط تجربہ گاہ( آئی ٹی آر) سے ایک جامد عموعی لانچر سے یہ میزائل چھوڑے گئے۔

ڈی آر ڈی او نے ، بھارتی تجربہ کے لئے ان میزائل وی ایل- ایس آر ایس اے ایم کو ملک میں دستیاب ٹیکنولوجی کی مدد سے  ڈیزائن اور تیار کیا ہے اور ان کا  مقصد سمندری علاقے کے اہداف سمیت نزدیکی فاصلے پر مختلف فضائی خطرات سے نمٹنا ہے۔  موجودہ تجربات ، ڈی آر ڈی او کی تجربہ سے متعلق واحد مہم کے  حصہ کے طور پر عمودی طریقہ سے داغے جانے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کی غرض سے کئے گئے تھے۔ دونوں  مواقع پر ان میزائلوں نے  بالکل درست طریقے سے مصنوعی اہداف کو راستے میں ہی ناکارہ کردیا۔ ان میزائلوں کا کم از کم اور زیادہ سے زیادہ فاصلے کے لئے تجربہ کیاگیا تھا۔ آزمائش کے دوران   وی ایل- ایس آر ایس اے ایم کو ہتھیاروں کو کنٹرول کرنے والے نظام ( ڈبلیو سی ایس) کے ساتھ تعینات کیاگیا تھا۔

  ڈی آر ڈی ایل ، آر سی آئی حیدرآباد اور آر اینڈ ڈی انجینئرس پنے جیسے نظام کے ڈیزائن اور تیاری میں مصروف  ڈی آر ڈی  او کی مختلف لیبس کے سینئر سائنس دانوں نے ان تجربات کی نگرانی کی۔

آزمائشی طور پر میزائل داغے جانے کے دوران، پرواز کے راستے اور میزائلوں کی کارکردگی سے متعلق معیارات پر نظر رکھی گئی تھی۔جس کے لئے پرواز سے متعلق ڈاٹا یااعداد وشمار کااستعمال کیاگیاتھا۔ یہ اعداد وشمار   مربوط تجربہ گاہ چاندی پور میں متعین ، راڈار، ای او  ٹی ایس اور پیمائی کے نظام جیسے فاصلوں سے متعلق مختلف آلات کے ذریعہ حاصل کئے گئے تھے ۔

تازہ ترین تجربات سے ہتھیاروں سے متعلق نظام کا موثر ہوناثابت ہوگیا ہے اور بھارتی تجربہ کے بحری جہازوں میں تعینات کئے جانے سے کچھ ہی پہلے مزید کچھ  تجربات کئے جائیں گے۔ ایک بار تعینات ہوجانے کے بعد وی ایل- ایس آر ایس اے ایم نظام سے بھارتی بحریہ کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے ان کامیاب آزمائشوں پر ڈی آر ڈی او کو مبارک باد دی ہے۔ ڈی ڈی- آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جناب ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے وی ایل- ایس آر ایس اے ایم میزائل نظام کے کامیاب تجربہ میں شامل ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More