19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وی این دت نے نیشنل فرٹیلائزرس لمٹیڈ کے چئیر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا

Urdu News

نئیدہلی: نیشنل فرٹیلازرس  لمٹیڈ – این  ایف ایل   کے ڈائریکٹر  (مارکیٹنگ ) جناب وریندرناتھ دت  نے آج کمپنی کے چیئر مین اور مینجنگ ڈائریکٹر کا اضافی عہدہ سنبھال لیا ہے۔جناب دت اکتوبر 2018  سے ڈائریکٹر ( مارکیٹنگ ) کی حیثیت سے کمپنی کے ساتھ  وابستہ ہیں۔

          جناب دت کے پاس  فرٹیلائزر کی صنعت کے علاوہ  اہم مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں   (سی پی ایس ای ) مثلاََ  جی اے آئی ایل  اور اواین جی سی  کے ساتھ  35 سال سے زائد کا وسیع  پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔ نیشنل فرٹیلائزرس  لمٹیڈ   ( این ایف ایل ) میں شمولیت اختیار کرنےسے قبل  وہ  جی اے آئی ایل  ( انڈیا ) لمٹیڈ  کے  ایگزیکٹو   ڈائریکٹر تھے ، جہاں انہوں نے  کارپوریٹ حکمت عملی  اور منصوبہ  بندی کے علاوہ کمپنی کے کل ہند مارکیٹنگ آپریشن کو دیکھنے کے فرائض  انجام دئے ۔وہ بورڈ آف مہانگر گیس لمٹیڈ  ،  ممبئی  میں  بھی  ڈائریکٹرکے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں ۔

          جناب دت 1995  میں جی  اے آئی ایل جوائن کرنے سے قبل  او این جی سی کے ساتھ  دس برس تک وابستہ رہے تھے۔

          نیشنل فرٹیلائزرس لمٹیڈ  ( این ایف اے ) کے ڈائریکٹر  ( مارکیٹنگ) کی حیثیت سے کمپنی کے کھادوں کی فروخت میں  پائیدار  ترقی   کا سہرا   جناب دت کے سر ہے۔انہوں نے  کمپنی  کے کھادوں کی فروخت  کو 18-2017  میں  43  لاکھ  میٹرک ٹن سے بڑھاکر   20-2019  میں  57  لاکھ  میٹرک ٹن تک پہنچادیا ۔  ا س طرح سے پچھلے دو برسوں  میں  32  فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔اس مدت کے دوران   این ایف ایل نے  کھادوں کی صنعت میں  ملک گیر سطح پر اپنی جگہ حاصل کرلی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More