12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون نویسی مقابلہ جیتنے والوں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

 نئی دہلی، ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون نویسی مقابلہ ، 16-2015 ء   جیتنے والوں نے آج راشٹر پتی  بھون میں  صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند  سے ملاقات کی ۔

          اس موقع پر تقریر کرتے  ہوئے   صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند   نے اسکولوں کے لئے ملک بھر کے  مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا  کہ  200 شہروں کے  8000 سے زیادہ اسکولوں  کے 31 لاکھ سے زیادہ بچوں نے  12 زبانوں میں  ملک کی تعمیر  پر   مضامین تحریر کئے ۔  اتنے سخت مقابلے میں 72 بچوں نے جیت حاصل کی ۔ ان سب کو  اپنی اس کامیابی  کے لئے فخر کرنا چاہیئے   ۔ یہ بھی ایک اطمینان  کے قابل   اور خوشی  کی بات ہے کہ ان 72 بچوں میں  52 لڑکیاں ہیں  ۔

          صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والا ہر بچہ اس کا فاتح ہے  اور یہ اس لئے کہ بھارت   کے بچے ہی اس عظیم ملک کا مستقبل  ہیں ۔  بچے  مستقبل کے لیڈر ہیں اور وہ  اس قوم کے اہم  تعمیری بلاک بھی ہیں ، جو ہم بنانا چاہتے ہیں ۔

          صدر جمہوریہ نے  بچوں کو مشورہ دیا کہ  وہ خواب دیکھیں اور  اپنے لئے شاندار  اہداف  مقرر کریں اور اس کے بعد ان  اہداف کو حاصل کرنے کے لئے  پوری  ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔  انہوں نے  ، انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ہمیشہ مثبت رہیں اور کسی بھی ناکامی کو  رکاوٹ نہ بننے دیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More