21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرائبس انڈیا کے 131ویں فلیگ شپ اسٹور کا جبل پور میں افتتاح

Urdu News

نئی دہلی، قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹی آر آئی ایف ای ڈی ملک بھر میں اپنے خوردہ اسٹوروں کی توسیع کر رہی ہے۔ اس سلسلے کا کے نئے یعنی 131ویں  شوروم کا افتتاح 25 مارچ 2021 کو جبل پور میں ہوا، اور اس طرح یہ مدھیہ پردیش کا تیسرا شوروم بن گیا۔

’بھارت ایک چھت  کے نیچے‘ کے تصور کے تحت یہ شوروم پورے بھارت میں پھیلے قبائلیوں کی روایتی دستکاری اور ہتھ کرگھامصنوعات جیسے مہیشوری، پوچم پلی، چندیری، باگھ وغیرہ کی ایک ساتھ نمائش کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان میں فطری اور نامیاتی مصنوعات ون ۔ دھن اشیاء اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی مصنوعات جیسے نامیاتی اناجوں، مسالوں، ہربل چائے کے ساتھ ساتھ دھات سے تیار خوبصورت مصنوعات وغیرہ کی بھی نمائش کی جائے گی۔ ان شوروموں میں سیاحوں کی توجہ مبذول کرنے کے لئے کپڑوں، ساڑیوں اور باگھ چھپائی کے دوپٹوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں مردوں، خواتین اور بچوں کے لئے ریڈی میڈ ملبوسات، قبائلی زیورات، دھات کی اشیاء، لوہے کی اشیاء، مٹی کے برتن، پینٹنگ، ون ۔ دھن قدرتی پیداوار کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ اس اسٹور کے افتتاح کے شروعاتی دنوں میں خصوصی ہولی کلکشن پر خاص توجہ رہے گی، ان میں رنگ برنگے روایتی کرتے، ساڑیاں، دوپٹے، شربت، نامیاتی گلال، خشک میوے وغیرہ شامل ہوں گے۔

ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشن نے جبل پور میں ٹرائبس فلیگ شپ اسٹور کے ورچووَل طریقے سے افتتاح کے موقع پر کہا،’’ٹی آر آئی ایف ای ڈی کا اہم مقصد قبائلی عوام کو بااختیار بنانا ہے۔ خواہ ان کی پیداواریت کی بہتر قیمت فراہم کرنا ہو، ان کی بنیادی پیداواریت کی قدرو قیمت میں اضافہ کرنا ہو یا ان کی رسائی بڑے بازاروں تک کرنا ہو، ہماری ساری کوششیں اسی ہدف کو حاصل کرنے کے لئے وقف ہیں۔ اس سوچ کو سامنے رکھ کر ہم اپنے خوردہ شورومس کی مسلسل توسیع کر رہے ہیں۔‘‘

A picture containing text, indoor, floor, clutteredDescription automatically generated

1991 میں نئی دہلی کے 9 مہادیو روڈ پر کھولے گئے پہلے فلیگ شپ اسٹور سے لے کر پورے بھارت میں 131 خوردہ شوروم کھولنے تک، ٹرائبس انڈیا برانڈ نے تیزی کے ساتھ اپنی توسیع کی ہے۔  پورے بھارت میں مظلومین کی اقتصادی فلاح و بہبود کو فروغ دے کر(ان لوگوں کی ہمہ گیر تجدیدکاری اور مارکیٹنگ کی ترقی کے توسط سے)، دبے کچلوں کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کے تحت ، ٹی  آر آئی ایف ای ڈی نے قبائلی فلاح وبہبود کی قومی نوڈل ایجنسی کے طور پر ، ٹرائبس انڈیا برانڈ کے تحت خوردہ اسٹورس کے اپنے نیٹ ورک کے توسط سے، قبائلی آرٹ اور دستکاری اشیاء کی خریداری اور مارکیٹنگ کا کام شروع کیا۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی ملک بھر میں قبائلی برادریوں کے مفادات  کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لئے عہد بستہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More