17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرانسفارمیٹو اے آئی (آئی سی ٹی اے آئی ) کے لئے ماڈل انٹرنیشنل سینٹرکی تشکیل کے لئے

Urdu News

نئیدہلی، ۔نیتی آیوگ انٹل اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈا مینٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر ) نے ٹرانسفارمیٹو  آرٹیفیشیل انٹلی جنس  (آئی سی ٹی اے آئی ) کی خاطر ایک ماڈل انٹرنیشنل سینٹر کے قیام کے لئے شراکتداری کا اعلان کیا ہے ۔ دراصل یہ اقدام ملک میں  پرائیویٹ سیکٹر کی شراکتداری کے ذریعہ آئی سی ٹی اے آئی کے قیام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے’’نیشنل اسٹریٹجی فار آر ٹیفیشیل انٹلی جنس  ‘‘کے عنوان سے    نیتی آیوگ کی تبادلہ خیال سے متعلق دستاویز کے ہی ایک جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔

          بنگلورو میں واقع ماڈل آئی سی ٹی اے آئی کا نشانہ ہے کہ حفظان صحت ،زراعت اور اسمارم موبلٹی جیسے اہم تین میدانوں میں   اے آئی کی رہنمائی کی کے حل کے لئے ایڈوانسڈ ریسرچ  کا اہتمام کرنا ہے ۔ اس کے لئے انٹل اور ٹی آئی ایف آر کی مہارت کو بھی زیراستعمال لایا جائے گا۔  اس کا مقصد آئی سی ٹی اے آئی گورننس  ، فنڈامینٹل ریسرچ  ، فزیکل انفراسٹکچر  کے شعبوں میں  تجربات کرنا ، ایجاد کرنا اور تشکیل دینا ہے ۔    علاوہ ازیں  ذھا نچہ جاتی ضرورتو ںکی تکمیل اورصلاحیتوں کا حصول کرنا ہے ۔

          اس شراکتدارانہ کوشش کے ذریعہ  ماڈل آئی سی ٹی اے آئی  ، اے آئی فاؤنڈیشنل فریم ورک  ،ٹولز اور اثاثہ جاتی کوفروغ دے گا، جس میں کیوریٹیڈ ڈاٹا بیس  اورمنفرد  اے آئی الگوردم شامل ہیں۔

          اس میدان میں  ایک اور کلیدی شعبے پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی اور اس کے لئے صنعتی دنیا کے سرکردہ اشخاص  ،اسٹارٹ اپس  اور اے آئی خدمات  نیز سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں  کے ساتھ شراکتداری کی جائے گی تاکہ ایسی  ٹکنالوجی اورآئی پی کو فروغ دیا جاسکے جو ماڈل آئی سی ٹی اے آئی  میں استعمال کی جاسکیں  اوربالآخر عالمی درجے کی اے آئی صلاحیتوں کے لئے  ہنرمندی اور صلاحتیوں کو فروغ دینا ہے ۔

          اس سلسلے میں اظہار درج ذیل اکابرین نے اس طرح اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے :

نیتی آیوگ کے مشیر انا رائے نے کہا ہے کہ  نیتی آیوگ نے  نیشنل اسٹریٹجی پیپر  پرائیویٹ سیکٹر میں  اپلائیڈ ریسرچ کی خاطر آئی سی ٹی اے آئی کی سفارش  کی تھی ۔اس کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کی شراکتداری لازی ہے تاکہ  ہندوستان کو درپیش مسائل کے حل اور بالخصوص  حفظان صحت ،زراعت ،تعلیم ،اسمارٹ سٹیز اور موبلٹی کے شناخت شعبوں کودرپیش مسائل  کے حل کے لئے   بنیادی تحقیق  کو اختیار کیا جائے ۔

انٹل انڈیا کی کنٹری ہیڈ اور ڈاٹا سینٹر گروپ کی وائس پریذیڈینٹ   نورتی رائے  نے  اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  معاشی نمو اور سماجی ترقی کے لئے آرٹی فیشیل انٹلی جنس  ایک رہنما کردار ادا کرے گی ۔اس سلسلے میں انٹل نے  ہیومین سینٹر چلانے  کا خاکہ تیار کیا ہے ۔

پروفیسر سندیپ ترویدی ڈائریکٹر ٹی آئی ایف آر  کا کہنا ہے کہ یہ شراکتداری اپنے آپ میں  ایک ایسا حوصلہ افزا آغاز ہے جہا  ں                                                                                                                                                                                               ہمارے ملک کو درپیش اہم مسائل کے حل کے لئے فنڈا مینٹل  اور اپلائڈ ریسرچ  ، جدت طرازی  کو یکجا کیا جاسکے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More