نئی دلّی، بھارتی فضائیہ کے یونٹ نے 21 اور 22 اکتوبر، 2019 کو انڈمان نکو بار جزائر میں ٹریک آئی لینڈ کے مقام پر سطح سے سطح تک مار کرنے والے دو برہموس میزائلوں کو کامیاب طور پر داغا۔ ان دونوں میزائلوں کی کامیاب فائرنگ بھارتی فضائیہ کے تربیتی مشن کا حصہ تھی۔ دونوں برہموس میزائلوں کے حملے 300 کلو میٹر دور نشانے پر کئے گئے اور نشانے پر صحیح کامیاب بیٹھے۔ بھارتی فضائیہ کے مظاہرین کی جانب سے کار کردگی کا یہ مظاہرہ نقل و حرکت اور درستگی کی حد تک کامیاب تھا اور پن پوائنٹ کی حد تک درست نشانہ تھا۔
اس سے قبل بھارتی فضائیہ نے پوکھرن میں برہموس میزائل کی کامیاب فائرنگ کی تھی۔
مزید بر آں، بھارتی فضائیہ نے اسی علاقے میں مئی، 2019 میں اپنے فرنٹ لائن سو۔ 30 ایم کے آئی ایئر کرافٹ سے برہموس میزائل کو کامیاب تجربے کے طو ر پر داغا تھا۔ 2.8 میچ برہموس میزائل بی اے پی ایل کے ذریعہ تیار کیا گیا اسٹیٹ آف آرٹ سپر سونک کروز میزائل ہے۔
برہموس میزائل بھارتی فضائیہ کو سمندری یا زمینی نشانے پر سوئی کی نوک کے برابر ٹھیک نشا نے پر وار کرنے کی مطلوبہ صلاحیت بخشتا ہے، خواہ دن ہو یا رات یا کوئی بھی موسم ہو۔ یہ میزائل فائر اینڈ فور گیٹ کے اصول کے ساتھ نشانے پر وار کرنے میں اعلیٰ صلاحیت کا حامل ہے۔