نئی دہلی، 9 مارچ / ٹوئیٹا کے صدر جناب اکی او تویودا اور سوزوکی کےچیئرمین او سوزو کی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سےملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹوئیٹا ۔ سوزوکی کی کاروباری شراکت داری اور مستقبل کی تکنیکی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ توقع ہے کہ شراکت داری ، ٹکنالوجی اور مینوفیکچرنگ میں ٹوئیٹا کی عالمی قیادت کو ایک ساتھ لائے گی۔ ساتھ ہی ہندستان میں چھوٹی کاروں کی تیار کرنے میں سوزوکی طاقت بڑھے گی۔ اس سے توقع ہے کہ ہندستان نئی تکنیک استعمال کرسکے گا ، مزید یہ کہ اس شراکت داری سے میک ان انڈیا کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے ہندستان سے نئی تکنیکی کاروں کے برآمد کے لئے گنجائش نکل سکے گی۔
14 comments