16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لئے ہندوستانی ایتھلیٹوں کو تعاون

Urdu News

نئی دہلی، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، کرنل راجیہ وردھن راٹھور نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بین الاقوامی کھیل مقابلوں بشمول آنے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کے لئے ہندوستانی ایتھلیٹوں اور ٹیموں کی تیاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔حکومت ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس اے آئی) کے ذریعے منعقدہ قومی کوچنگ کیمپ کے ذریعے ان شناخت شدہ ایتھلیٹوں کی بہترین کوچنگ کے لئے مکمل تعاون فراہم کررہی ہے۔علاوہ ازیں حکومت انہیں نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف)کی امدادی اسکیم کے تحت غیر ملکی ایکسپوزر ؍مقابلے بھی فراہم کررہی ہے۔

مزید برآں نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ، نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) کے تحت ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم(ٹی او پی ایس) کو بھی نافذ کررہی ہے، تاکہ ٹی او پی ایس میں شامل کئے گئے باصلاحیت اور ممتاز ایتھلیٹیوں کو ملک اور بیرون ملک کے عالمی معیار کے تربیتی مراکز ؍اکیڈمیوں میں تربیت فراہم کرانے کے لئے مالی امداد دی جاسکے۔

ٹی او پی ایس کی خصوسی توجہ اولمپکس ؍پیرا اولمپکس 2020ء میں میڈل جیتنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی شناخت کرنے ، انہیں تیار کرنے اور پروان چڑھانے پر مرکوز ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں مشن اولمپک سیل (ایم او سی) کی نامزد کمیٹی کے ذریعے ٹی او پی ایس کے تحت ایتھلیٹوں کے لئے تربیتی پروگراموں اور ان کی دیگر ضرورتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

ایتھلیٹوں کی جانب سے حالیہ ماضی میں بیرون ملک کے کھیل مقابلوں میں شرکت کے دوران خوراک اور رہائش کے سلسلے میں اب  تک کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایس اے آئی نے غیر ملکی کوچوں کے ساتھ مختلف سمجھوتوں پر دستخظ کئے ہیں۔ایس اے آئی کے ساتھ کام کرنےوالے غیر ملکی کوچوں کو دو ہندوستانی کوچوں کو بھی تربیت فراہم کرنی ہے، تاکہ ان کی معلومات اور تکنیکی ہنر کو جدید تر بنایا جاسکے۔فی الحال 18 غیر ملکی کوچ اور 6غیر ملکی معاون عملہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا(ایس ا ے آئی) کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More