23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹکنالوجی نے دیہی نوجوانوں کو شفافیت، خوشحالی اور مواقع فراہم کرائی ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی دیہی نوجوانوں کے لیے شفافیت، خوشحالی اور مواقع فراہم کرتی ہے۔ وہ آج مدھیہ پردیش میں گوالیار کے  ‘میرا اسکول، ڈیجیٹل اسکول’ پروگرام کے تحت گوالیارضلع میں 75 دیہی سرکاری اسکولوں میں 100 ڈیجیٹل کلاس روم لانچ کرنے کے بعد موجود لوگوں کے اجتماع  سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، مدھیہ پردیش حکومت میں  اعلی تعلیم کے وزیر جناب جئے بھان سنگھ پویا، مدھیہ پردیش حکومت میں  شہری ترقی اور رہائش کی وزیر محترمہ مایا سنگھ اور دیگر معزز اشخاص بھی موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل سنہرا ہے کیونکہ یہ ہماری نوجوان نسل کی جدید صلاحیتوں پر ٹکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی طلبا کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑنے سے ان کی زندگی میں تبدیلی واقع ہوگئی کیونکہ یہ انہیں شہری علاقوں میں  رہنے والے لوگوں کے برابر اطلاعات اور مواقع کی سہولت فراہم کرے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ٹکنالوجی مساواتی ہوتی ہے کیونکہ اس میں دیہی نوجوانوں کے لیے شفافیت، خوشحالی اور مواقع  پیدا کرنے  کی صلاحیت ہوتی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نےحکومت اور غیر سرکاری اداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے  کہاکہ تعلیم ، علم کے فروغ ،  اقتصادی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے سبھی لڑکیوں، خاص طور پر ، دیہی علاقوں میں رہنے والی لڑکیوں کو تعلیم مہیا کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سماجی اثاثہ ہیں اور اساتذہ سماجی تبدیل کے عوامل۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کارپوریٹ گھرانوں کو سماجی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے اور انہیں دیہی تعلیم کی سمت میں اپنا تعاون دینا چاہیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More