19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Urdu News

نئیدہلی۔ ریاست ٹیکساس کے گورنر جنا ب گریگ ایبٹ نے، جو کہ فی الحال ہندوستان کے تجارتی مشن پر آئے ہوئے ہیں ، بدھ کے روز وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹیجک شراکت داری میں زبردست اضافے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تجارت اور کامرس ، توانائی ، صنعت  ، تعلیم کے شعبوں میں اور عوام سے عوام کے رابطے میں ٹیکساس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ دونوں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر متفق ہوئے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ٹیکساس میں رہنے والے ہند نژاد  لوگوں کے ذریعے  اس ریاست اور امریکہ کے لئے خدمات انجام دیے جانے  پر ستائش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More