نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندرمودی نے سابق سول سرونٹ ٹی ایس آر سبرامنین کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ جناب ٹی ایس آر سبرامنین نے خود کی ایک ممتاز سول سرونٹ کے طور پر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنی تحریروں اور اہم عوامی کاز سے متعلق اقدامات کے ذریعے ایک چھاپ چھوڑی ہے۔ ان کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میری نیک خواہشات اور دعائیں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔