19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پائیدار ترقی کے لئے امن ضروری:نائب صدرجمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے ا من ضروری ہے۔ وہ آج یہاں ناگا لینڈ کے وزیراعلی جناب نیفیو ریو اور  وہاں کے وزراء کے ساتھ ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ کشیدگی کے نتیجے میں ترقی سے توجہ ہٹ جاتی ہے اس لئے ناگا لینڈ کی نئی حکومت کو ریاست میں بعض گروپوں کے درمیان پائی جانے والی بے چینی اور کشیدگی کو دور کرنا  ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ریاستی حکومتوں کو عوام کی توقعات پوری کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ترقی، حکومت کا اصل ایجنڈا ہوناچاہئے اور اسے قطار میں کھڑے ہوئے آخری شخص تک پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو مرکزی حکومت کے ساتھ اچھے دوستانہ رشتے قائم کرنے ہوں گے تاکہ مرکز کی اسپانسرڈ اسکیموں پر اچھی طرح عمل درآمد ہوسکے۔ اس کے لئے انہوں نے مرکز کے ساتھ دوستانہ  تال میل میں کام کرنے کا مشورہ دیا۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ سماجی۔ معاشی پہلو سے ناگا لینڈ دوسرے علاقوں سے مختلف ہے لہذا  تمام عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے کوشش ہونی چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More