17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پارلیمنٹ کو سیاسی پوائنٹس کے حصول کا پلیٹ فارم نہیں بننا چاہیے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی۔؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ کو سیاسی پوائنٹس اسکور کرنے کا پلیٹ فارم نہی بننا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج کولکتہ میں کولکتہ چیمبر آف کامرس کی 187ویں سالگرہ تقریبات کے موقع پر ہندوستان میں پارلیمانی جمہوریت کے احیا کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب صدر جمہوریہ نے سیاسی پارٹیوں سے گزارش کی کہ وہ اس بات کا سنجیدگی کے ساتھ خیال رکھیں کہ پارلیمنٹ سیاسی پوائنٹس اسکورنگ کا پلیٹ فارم نہ بنے۔ اس کا کوئی متبادل نہیں ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پارلیمنٹ ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے موثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے کام کرے۔

نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمانی برادری سمیت بعض حلقوں کی جانب سے پارلیمنٹ کے کام کاج کے سلسلے میں کی جانے والی نکتہ چینی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نکتہ چینی حال کے برسوں میں پارلیمانی کام کاج کے معیار میں گراوٹ کے مدنظر پیش آئی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کچھ برسوں میں پارلیمنٹ کے قانون سازی کے کام اور قومی سطح پر اہمیت کے حامل امور پر بحث کے اوقات میں کمی آئی ہے۔ اہم مسائل پر بحث کے اوقات میں تو کمی آئی ہی ہے اور جب پارلیمنٹ کا اجلاس بھی ہوتا ہے تو وہ ہنگامہ آرائی اور  غیر اہم مسائل پر بار بار التوا کی نذر ہو جاتاہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کاروائی میں رکاوٹ تشویش کا باعث ہے اور یہ معمول بنتا جا رہا ہے کیونکہ سیاسی پارٹیاں اپنے اراکین کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت صحتمند بحث اور تبادلہ خیال جو کہ پارلیمانی جمہوریت کی اساس ہے  اور اس کی جگہ رکاوٹ، ٹکراؤ اور پارلیمنٹ کی کارروائی کو زبردستی ملتوی کرنے جیسی حرکتوں نے لے لی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سیاسی پارٹیاں اس اہم مسئلے پر اتفاق قائم کریں تاکہ پارلیمنٹ کا اہم وقت ان امور پر ضائع نہ ہو جو بحث اور گفت و شنید سے حل ہو سکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More