15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے میڈیا کو دیے گئے بیان کا متن

Urdu News

نئی دہلی۔ گزشتہ اجلاس میں، سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود،تین طلاق (طلاق ثلاثہ) پارلیمنٹ میں ہم منظور نہیں کراپائے۔ میں امید کرتا ہوں اور میں ملک کے سبھی سیاسی پارٹیوں سے منکسرانہ اپیل کرتا ہوں کہ اس اجلاس میں ،تین طلاق، خواتین کے، خصوصاً مسلم خواتین کے حق کے تحفظ کے اس فیصلے کو ہم سب منظور کریں اور 2018 کے نئے سال کا ایک عمدہ تحفہ یا سوغات ہماری مسلم خواتین کو ہم دیں۔

بجٹ اجلاس ازحد اہم ہوتا ہے ، پوری دنیا جب بھارت کی معیشت کے تئیں بہت پُرامید ہے ، بھارت کا راستہ ، بھارت کی ترقی پردنیا کی سبھی قرض درجہ بندی ایجنسیاں  ہوں، عالمی بینک  ہو،  آئی ایم ایف  ہو،بہت ہی مثبت اپنی آراء دیتے رہے ہیں۔ یہ بجٹ ملک کی تیز رفتار سے آگے بڑھ رہی معیشت کو ایک نئی توانائی دینے والا ،ملک کے عام سے عام انسان کی امیدوں ، تمناؤں کی تکمیل کرنے والا بجٹ آئے گا اور بجٹ کے بعد ایک مہینےبھر مختلف کمیٹیوں میں بجٹ کا وسیع تجزیہ ہوتا ہے۔ تجربہ یہ ہے کہ ان کمیٹیوں میں پارٹی سے اوپر ملک ہوتا ہے۔ سبھی پارٹیوں کے لوگ برسراقتدار پارٹی کے لوگ بھی کمیاں اجاگر کرتے ہیں اور حزب مخالف کے برادران اس کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ ایک طرح سے بہت ہی صحتمند ماحول ہوتا ہے، صحتمند صورتحال ہوتی ہے۔

کل جب کُل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی تو میں نے اصرار کیا کہ ہم اس مہینے کی ، جو مباحثے کا اجلاس رہتا ہے، کمیٹیوں کے اندر اس کا بھرپور استعمال کریں اور بجٹ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ ملک کے عام انسان تک کیسے پہنچے، دبے کچلے ، نادار ، استحصال کے شکار محروم شخص کو کیسے حاصل ہو، گاؤں غریب کو کیسے ملے، کسان مزدور کو کیسے ملے ، اس پر ہم وسیع غور وخوض کریں ، مثبت تجاویز پیش کریں اور لائحہ عمل بناکر ہم آگے بڑھیں۔ بہت بہت شکریہ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More