17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانچویں یوم آیوروید کا اصل موضوع ہے ’کووڈ-19 کے لئے آیوروید‘

Urdu News

نئی دہلی، اس سال کے یوم آیوروید کا انعقاد کووڈ-19 کی وبا کے بندوبست میں آیوروید کے ممکنہ رول پر مرکوز ہوگا۔ سال 2016 سے ہر سال دھن ونتری جینتی کے دن یوم آیوروید منایا جارہا ہے۔ اس سال یہ دن 13 نومبر 2020 کو منایا جائے گا۔

یوم آیوروید کا مقصد آیوروید اور اس کے منفرد طریقۂ علاج کی قوتوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ آیوروید کی صلاحیت کا استعمال کرکے مرض اور متعلقہ شرح اموات کو کم کرنے کی سمت میں کام کرنا، قومی صحت پروگرام اور قومی صحت پالیسی میں تعاون کے لئے آیوروید کی صلاحیت کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سماج میں علاج کے لئے آیورویدک طریقوں کو فروغ دینا اس کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس طرح یوم آیوروید کسی تقریب یا جشن سے زیادہ پیشہ اور سماج کے لئے خود کو وقف کرنے کا ایک موقع ہے۔

آیوش کی وزارت نے پانچواں یوم آیوروید منانے کے لئے مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جن میں موجودہ وبا سے متعلق تشاویش پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس سلسلے میں آیوروید قوت مدافعت کو بڑھانے میں کیسے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

اس سال یوم آیوروید پر ’کووڈ-19 کی وبا کے لئے آیوروید‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد آیوروید کے نظام کے مختلف پہلوؤں کے ذریعے کووڈ -19 کی وبا کو کم کرنے کے بارے میں ورچول طریقے سے اطلاعات کی اشاعت کا ایک موقع نکالنا ہے۔ دنیا بھر کے تقریباً 1.5 لاکھ شرکاء کے ویبینار میں حصہ لینے کی امید ہے۔ آیوش کی وزارت نے بیرونی ممالک میں واقع سفارت خانوں / مشنوں سے بھی گزارش کی ہے کہ وہ مناسب سرگرمیوں کے ساتھ ’یوم آیوروید‘ کا انعقاد کریں جس میں عوام کی شراکت داری ہو۔

ویبینار کے علاوہ یوم آیوروید کو منانے کے لئے مختلف طرح کی دیگر سرگرمیوں کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔ اکتوبر ماہ کے نصف آخر میں بمسٹیک (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) اور اِبسا (آئی بی ایس اے) ممالک کے ساتھ ویبینار کے ذریعے سے بات چیت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس صنعت کے لئے وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور ایکزم بینک کے تعاون سے آیورویدک مصنوعات کی برآمدات پر ویبینار کے ذریعے تبادلہ خیال کے پروگرام کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

مختلف ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی حکومتیں یوم آیوروید کے اہتمام کے ایک جزو کے طور پر ’کووڈ-19 وبا کے لئے آیوروید‘ کے موضوع پر ویبینار، ریڈیو ٹاک، سوال و جواب اور صحت کیمپ جیسے پروگراموں کا انعقاد کررہی ہیں۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر تشہیر اور آیورویدک کالجوں، آیوروید ڈرگ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشنوں، آیوروید پریکٹیشنرس ایسوسی ایشن، این ایچ ایم/ این اے ایم کے ریاستی پی ایم یو اور مختلف سرگرمیوں کے لئے روٹری کلب اور لائنس کلب جیسے غیرسرکاری اداروں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آیوروید انسانیت کی بنیادی صحت روایات، صرف ایک طریقہ علاج نہیں ہے، بلکہ فطرت کے ساتھ ہمارے بقائے باہم کے تعلق کا اظہار بھی ہے۔ یہ تحریری ثبوتوں کے ساتھ صحت خدمات کا نظام بھی ہے، جس میں بیماری کی روک تھام اور صحت کا فروغ، دونوں پر مناسب توجہ دی جاتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More