17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانچ قومی کھیل کود مراکز ملک بھر میں دویانگ جنوں کے لئے قائم کئے جائیں گے : جناب تھاور چند گہلوت

Urdu News

نئی دلّی ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر  جناب تھاور چند گہلوت نے 17 رکنی نابینا کرکٹ عالمی کپ  فتح یاب بھارتی ٹیم  کو  تہنیت سے نوازتے ہوئے  انہیں 34 لاکھ روپئے  نقد رقم پر مشتمل ایوارڈ   آج یہاں نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب میں پیش کیا ۔   سماجی انصاف اور  تفویض اختیار ات   کے وزیر  مملکت جناب رام داس اٹھاولے  ،  معذوری کے شکار  افراد کو با اختیار بنانے   کے محکمے کی سکریٹری ،  وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  ، محترمہ شکنتلا گیملن  اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔   مذکورہ نقد ایوارڈ  وزارت کی  بیداری  پیدا کرنے اور تشہیری اسکیم کے  تحت دیا گیا ہے ۔

          اس موقع پر اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے جناب تھاور چند گہلوت نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لئے خوش بختی اور کامیابی کی تمنا کی ۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ وزارت   ملک  کے پانچ خطوں میں پانچ قومی اسپورٹس مراکز  قائم کر رہی ہے اور ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مقصد کے لئے اراضی فراہم کریں ۔ مدھیہ پردیش  نے پہلے ہی گوالیر میں زمین فراہم کر دی ہے ، جب کہ پنجاب اور آندھرا پردیش   بالترتیب زرکار پور اور وشاکھا پٹنم میں اراضی فراہم کرنے کے عمل میں مصروف ہیں ۔  واضح رہے کہ دویانگ جنوں کے لئے درکار  کھیل کود مراکز خصوصی سہولتوں  کے متقاضی ہوتے ہیں ، جس کی بنیاد پر ان تمام تر کھیل کود مراکز سے متعلق  تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیار کی گئی ہے اور اس سے قبل ان تمام افراد کو  شامل کیا گیا ہے  ، جو اس طرح کے مراکز  سے وابستہ رہے ہیں ۔ ان میں غیر ملکی مراکز بھی شامل ہیں ۔   سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر  نے کہا کہ معذوروں  کو خصوصی شناختی کارڈ جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ  سرکاری پالیسیوں کا فائدہ اٹھا سکیں اور تقریباً 21 ریاستوں نے پہلے ہی اس طرح کے شناختی کارڈ  دویانگ جنوں کو فراہم کرنے   کا عمل شروع کر رکھا ہے ۔

          سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے کہاکہ حکومت نے   وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی  قیادت میں   معذور افراد کی فلاح و بہبود  کا عہد  کر رکھا ہے ۔ انہوں نے نابینا  کرکٹ    عالمی کپ فتح یاب بھارتی ٹیم    کو مبارکباد  پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کا نام  روشن کیا ہے  ۔

          تفویض اختیارات برائے  معذورین کے محکمے  کی سکریٹری ، وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات محترمہ شکنتلا  گیملن نے کہا کہ وزارت    کھیل کود میں  دویانگ جنوں کی شراکت داری بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔  انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ فتح یاب بھارتی ٹیم نے   لگاتار دوسری مرتبہ  پاکستان کو  شارجہ میں شکست دے کر  عالمی کپ  حاصل کرکے  ملک کے وقار کو بلند کیا ہے ۔

          مذکورہ ایوارڈ تقریب کے اختتام کے بعد ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More