12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانی کا بحران کسی خاص ملک کا نہیں ہے بلکہ یہ ایک عالمی معاملہ ہے: گجیندر سنگھ شیخاوت

Urdu News

نئی دہلی، زیر زمین پانی کے مرکزی بورڈ  (سی جی ڈبلیو بی)  نے  آج یہاں ایک تقریب میں آسٹریلیا کے ساجھیداروں  کے ساتھ ماروی  (گاؤں کی سطح پر اقدامات کے ذریعے  پانی کے ریچارج اور  زیر زمین پانی کے  پائیدار استعمال کے لئے مینجنگ اکویفر ریچارج)  کے  آسٹریلیا کے ساجھیداروں کے ساتھ آج یہاں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پرجل شکتی کے مرکزی وزیر  جناب گجیندر سنگھ شیخاوت  ، جل شکتی  اور سماجی انصاف  وتفویض اختیارات کے وزیر مملکت  جناب رتن لال کٹاریا ، آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور  گنگا کے احیاء  کے  سکریٹری  جناب یوپی سنگھ  ، آسٹریلیا کے وزیر تعلیم  جناب  ڈان تیہان  اور  انڈیا کے لئے آسٹریلیا  کی  ہائی کمشنر   محترمہ ایون مکائے بھی موجود تھیں۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب شیخاوت نے  کہا  کہ  زیر زمین  پانی کا بحران  کسی خاص ملک کے لئے نہیں بلکہ  یہ پوری دنیا  کو در پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارا  65  فیصد  انحصار   زیر زمین  پانی پر ہے   اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ  معاملہ اس  لئے بھی اہم کہ اس سے  مستقبل کی نسلیں بھی متاثر ہوں گی۔

جناب کٹاریا نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  پانی کے  کاڈر  ’’جل دوت‘‘  تشکیل دینے کی تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین پانی کا  استعمال سب سے زیادہ کیا جاتا ہے کیونکہ  یہ سستا اور  قابل رسائی ہے۔

جناب یوپی سنگھ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پانی کا بحران  وزیراعظم جناب  نریندر مودی  کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے اپنے  من کی بات پروگرام میں یہ معاملہ اٹھایا ہے اور  یوم آزادی کے خطاب  میں بھی  انہوں نے اس مسئلے کو  اجا گر کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More