19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پانی کی صفائی اور صفائی ستھرائی کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے جتیندر سنگھ کا خطاب

Dr Jitendra Singh addresses at workshop on ‘Water Sanitation and Hygiene’
Urdu News

نئی دہلی،  شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ منعقدہ ‘ سوچھتا ہی سیوا’ مہم کے تحت ‘‘ پانی کی صفائی اور صفائی ستھرائی ’’ کے موضوع پر منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کیا۔سوچھتا ہی سیوا مہم کا انعقاد 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2017 تک کیا جا رہا ہے ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان 15 دنوں میں ‘ سوچھتا ہی سیوا’مہم  کا  انعقاد حکومت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے فوراََبعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماری روز مرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔  بیت الخلا کی تعمیر، خاص طور پر خواتین کے لئے ، پر زور تھا ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ پہلے ہی سال میں 4 لاکھ بیت الخلا کی تعمیر ہو گئی تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اپنے آپ کو صفائی ستھرائی کے کام کے لئے پھر سے وقف کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا کام اسی 15 واڑے تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اسے اپنی روز مرہ کی زندگی کے عادت بنا لینا چاہئے ۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت صفائی ستھرائی ایک مہم چلا رہی ہے یہ مہم وزارت کے دفتری احاطوں اور کمروں میں چلائی جا رہی ہے ۔ احاطوں کا معائنہ کرنے کے بعد وزیر موصوف سوچھتا ایوارڈ دیں گے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب نوین ورما ،صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے   مرکزی صحت تعلیم بیورو (سی ایچ  ای بی ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نیرج کل شریشٹھ ، اور وزارت کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More