17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرائیویٹ شعبے میں خواتین کے لئے کام کی جگہ کو محفوظ بنانے کے تئیں ایک بڑا قدم

Urdu News

نئی دہلی، نجی شعبے میں خواتین کے لئے کام کی جگہوں کو محفوظ بنانے کی یقینی کے مقصد سے خواتین اور بچوں کی وزارت نے کارپوریٹ امور کے وزیر سے درخواست کی ہے کہ وہ کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کئے جانے کی روک تھام، ممانعت اور اس سےمتعلق پریشانیوں کے حل سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہر کمپنی کے رپورٹ ڈائریکٹر انکشافات کو لازمی قرار دیں۔ا پنے 31 جولائی 2018ء کے نوٹیفکیشن میں کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنیوں کے کھاتوں سے متعلق اصولوں 2014ء میں ترمیم کی ہے، جو شق (X) شامل کرکے کمپنیوں سے متعلق 134ویں شق کے تحت جاری کی گئی ہے۔

X ‘‘ایک بیان ہے جو کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کئے جانے کی روک تھام ، ممانعت اور اس سے متعلقہ پریشانیوں کے نپٹارے سے متعلق قانون 2013ء کے تحت داخلی شکایات کی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق شقوں پر کمپنی نے عمل درآمد کیا ہے، اس سے متعلق ہے۔’’

کارپوریٹ امور کے وزیر کا شکریہ ادا رکرتے ہوئے محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے کہا کہ ‘‘پرائیویٹ شعبے میں خواتین کے لئے کام کی جگہوں کو محفوظ بنانے کے تئیں یہ ایک بڑا قدم ہے۔’’ محترمہ گاندھی نے یہ بھی کہا کہ وہ سیبی سے درخواست کریں گی کہ وہ فہرست میں شامل کمپنیوں کی کارپوریٹ حکمرانی رپورٹوں میں ان انکشافات کو مناسب سے طریقے سے شامل کریں۔

 خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، کام کی جگہوں پر خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کئے جانے سے متعلق قانون 2013ء پر عمل درآمد کو بلا رکاوٹ بنانے کے لئے لگاتار کوشش کررہی ہے۔ اس قانون کے تحت اصول و ضوابط تفصیلی طور پر جاری کئے گئے ہیں۔ یہ یقینی بنایا گیا تھا کہ مرکزی حکومت کی تمام وزارتیں اور محکمے، نیز ان کے تحت براہ راست کام کرنے والی تنظیمیں داخلی شکایات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیں، جیسا کہ قانون میں لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت نے بہت سے اداروں کی فہرست بھی تیار کی ہے، جو اس قانون کی شقوں پر مؤثر طورپر عمل درآمد کے سلسلے میں کسی بھی تنظیم کو تربیت فراہم کرسکتے ہیں۔ وزارت نے کام کرنے والی سبھی خواتین کو یہ سہولت فراہم کی ہے کہ وہ اس قانون کے تحت شی-باکس کے ذریعے وزارت میں براہ راست شکایات درج کراسکتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More