26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری غریب کلیان پیکج – اب تک کی پیش رفت

Urdu News

 1.70 لاکھ کروڑروپے کے پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے حصے کے طورپر حکومت نے  خواتین ،غریب  بزر  گ شہریوں  اورکسانوں   کے لئے مفت غذائی اجناس  کی فراہمی اورنقدی کی ادائیگی   کا اعلان کیا ہے ۔  اس پیکج  کے فوری  نفاذ کی  نگرانی کا کام مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ باقاعدگی کے ساتھ  کیا جارہا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان  پیکج  (پی ایم جی کے پی ) تحت  تقریباََ 42  کروڑغریب افراد نے  53 ہزار 248 کروڑروپے کی  مالی امداد حاصل کی ہے ۔ پردھان منتری غریب کلیان  پیکج  (پی ایم جی کے پی ) کے متعدد اجزا  کے تحت  اب تک کی پیش رفت درج ذیل ہے :

  • 8.19  کروڑمستفدین کو پی ایم ۔کسان کی پہلی قسط کے طورپر 16394  کروڑروپے کی ادائیگی کی گئی ۔
  • 20.05 کروڑ( 98.33فیصد ) خواتین  جن دھن کھاتہ داروں  کو پہلی قسط  کے طورپر 10029  کروڑروپے  کی ادائیگی کی گئی ۔ خواتین پی ایم جے ڈی وائی  کھاتہ داروں جن کے اکاؤنٹس  پہلی قسط کے تحت صارف پر مبنی لین دین  کے ذریعہ  ڈیبٹ  کئے گئے تھے،  ان کی تعداد  8.72  کروڑ( 44فیصد ) ہے ۔20.62  کروڑاور (100فیصد) خواتین جن دھن کھاتہ دار وںکو دوسری قسط کے تحت  10315 کروڑروپے  ادا کئے گئے ۔ خواتین  پی ایم جےڈی وائی  کھاتہ داروں   جن کے اکاؤنٹس دوسری قسط کے تحت صارف پر مبنی لین دین  کے ذریعہ  ڈیبٹ  کئے گئے تھے،  ان کی تعداد  9.7کروڑ( 47فیصد ) ہے۔
  • تقریباَ2.81  کروڑ بزرگ شہریوں   ، بیواؤں اور معذور افراد کو  دو  قسطوں  میں کل  2814.5 کروڑروپے  ادا  کئے گئے ۔ تمام  2.81  کروڑمستفدین کو  دو قسطوں میں  اس کے فوائد  منتقل  کئے گئے ۔
  • 2.3 کروڑ بلڈنگ اور تعمیراتی  ورکروں   نے  4312.82  کروڑروپے کی مالی امداد  حاصل  کی ۔
  • اب تک  36 ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں  نے  اپریل کے مہینے کے لئے  101 لاکھ  میٹرک ٹن غذائی اجناس   اٹھالئے ہیں ۔  اپریل 2020  کے لئے 73.86 کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 36ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 36.93  لاکھ میٹرک ٹن  غذائی اجناس  تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح  مئی  2020  کے لئے  65.85  کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 35  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ 32.92  لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اسی طرح جون 2020  کے لئے 7.16  کروڑ مستفدین کا احاطہ کرتے ہوئے 17 ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ  3.58  لاکھ میٹرک ٹن غذائی اجناس تقسیم کئے جاچکے ہیں۔5.06   لاکھ  میٹرک ٹن دالیں  مختلف ریاستوں  /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  بھیجی جاچکی ہیں۔  19.4  کروڑمستفدین میں سے  17.9 کروڑ کنبے  پر مشتمل مستفدین کو اب تک کل 1.91  لاکھ  میٹرک ٹن دالیں  تقسیم کی گئی ہیں۔
  • اس اسکیم کے تحت اب تک 9.25  کروڑ پی ایم یو وائی   گیس سلنڈر بک کئے جاچکے ہیں۔ اسی  طرح  8.58  کروڑپی ایم یو وائی مفت گیس سلنڈروں کی ڈلیوری  پہلے ہی مستفدین کو کی جاچکی ہے۔
  • ای پی ایف او کے  16.1  لاکھ اراکین ای پی ایف او اکاؤنٹ سے ناقابل منتقلی ایڈوانس  کی آن لائن نکاسی   کافائدہ  حاصل کرچکے ہیں، جس کی مالیت  4725 کروڑروپے ہے۔
  • یکم اپریل 2020   سے  بڑھی ہوئی شرح کو نوٹی فائی کیا گیا ہے ۔موجودہ  مالی برس کے دوران  48.13  کروڑ افراد   کے لئے کام کے دن   پیدا کئے گئے ۔مزید برآں  28729  کروڑ  روپے  ریاستوں کو  جاری کئے گئے تاکہ ان کے بقایا جات ، تنخواہ اور میٹریل کے لئے  نقدی کی فراہمی ہوسکے ۔
  • 59.23  لاکھ  ملازمین کے اکاؤنٹوں  24 فیصد ای  پی ایف  کے تعاون کی منتقلی  بھی  ،جس کی مالیت  895.09  کروڑ روپے  ہے ۔

پردھان منتری غریب کلیان پیکج

2جون 2020 کی تاریخ تک کل فوائد کی براہ راست  منتقلی

اسکیم

مستفدین کی تعداد

رقم

پی ایم جے ڈی وائی خواتین کھاتہ داروںکو مالی امداد

1st Ins – 20.05 Cr(98.3%)

2nd Ins –20.63 Cr

1st Ins – 10029 Cr

2nd Ins – 10315 Cr

این ایس اے پی (معمر بیواؤں،دویانگ، بزرگ شہریوں ) کو مالی امداد

2.81 Cr (100%)

1st Ins – 1407 Cr

2nd Ins – 1407 Cr

پی ایم- کسان کے تحت کسانوں کوادائیگی

8.19 Cr

16394 Cr

بلڈنگ اوردیگر تعمیراتی ورکوں کو مالی امداد

2.3 Cr

4313 Cr

ای پی ایف او میں 24فیصد تعاون

.59 Cr

895 Cr

اجولا

1st Ins – 7.48

2nd Ins – 4.48

8488 Cr

میزان

42Cr

53248 Cr

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More