20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری غریب کلیان پیکیج: اب تک کی پیش رفت

Urdu News

نئی دہلی، ڈیجیٹل ادائیگی بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے 33کروڑ سے زائد نادار افراد کو 22؍اپریل 2020 تک پردھان منتری غریب کلیان یوجنا پیکیج (پی ایم جی کے پی) کے تحت براہ راست طور پر 31235کروڑروپے کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اس پیکیج کا اعلان وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے 26؍مارچ 2020 کو کیا گیا تھا تاکہ نادار افراد کو کووڈ-19 کے نتیجے میں لاحق ہوئے لاک ڈاؤن  کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

پی ایم جی کے پی، کے ایک حصے کے طور پر حکومت نے خواتین اور نادار معمر شہریوں اور کاشتکاروں کے لئے مفت اناجوں اور نقد رقم کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ پیکیج پر بہ سُرعت  عمل درآمد کی لگاتار نگرانی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ وزارت خزانہ ، متعلقہ وزارتیں، کابینہ سکریٹریٹ اور وزیراعظم کا دفتر بھی اس امر کو یقینی بنانے میں کسی فروگزاشت سے کام نہیں لے رہے ہیں کہ راحتی اقدامات کے فوائد ضرورتمند افراد تک تیزی سے پہنچیں اور لاک ڈاؤن سے راحت بہم پہنچائیں۔

22؍اپریل 2020 تک پردھان منتری غریب کلیان پیکیج کے تحت استفادہ کنندگان کو درج ذیل مالی امداد (نقد رقم) جاری کی گئی ہے۔

اسکیم

استفادہ کنندگان کی تعداد

منتقل کی گئی رقم

پی ایم جے ڈی وائی کے خواتین کھاتےداروں کی امداد

20.05Cr(98%)

10,025 Cr

این ایس اے پی (معمر بیواؤں، دیویانگ، معمرشہریوں کو امداد)

2.82 Cr (100%)

1405 Cr

پی ایم کسان کے تحت کاشتکاروں کو فرنٹ لوڈیڈ ادائگیاں

8 Cr (out of 8 Cr)

16,146 Cr

بلڈنگ اور دیگر تعمیراتی کارکنان کو امداد

2.17 Cr

3497 Cr

ای پی ایف او کو 24فیصد کا تعاون

0.10 Cr

162 Cr

میزان

33.14 Cr

31,235 Cr

استفادہ کنندگان تک تیز رفتاری اور اثرانگیزی کے ساتھ منتقلی کو ممکن بنانے کے لئے فِنٹیک اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ براہ راست فائدہ منتقلی (ڈی بی ٹی) یعنی  براہ راست منتقلی کے تحت  اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ رقم براہ راست  استفادہ کنندہ کے کھاتے میں پہنچ جائے۔ اس میں کسی طرح کے سقم کے امکانات نہیں رہتے اور اثرانگیزی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طریقے کے تحت اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ استفادہ کنندہ کے کھاتے میں رقم کی منتقلی کے لئے اسے بنفس نفیس برانچ تک نہیں جانا پڑتا۔

پی ایم جی کے پی کے دیگر عناصر کے سلسلے میں حاصل کی گئی پیش رفت کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1.پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا

اب تک 36ریاستوں اور رمرکز کےزیر انتظام علاقوں کی جانب سے ماہ اپریل کے لئے 40.03لاکھ میٹرک ٹن خوردنی اناج اٹھائے گئے ہیں۔ اس میں سے 19.63لاکھ میٹرک ٹن اناج 31ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے ایسے 39.27کروڑ استفادہ کنندگان کو تقسیم کئے گئے ہیں، جو اپریل 2020 کے استحقاق کے تحت 1.19کروڑ راشن کارڈ کے زیر احاطہ ہیں۔

مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 109227میٹرک ٹن دالیں ارسال کی گئی ہیں۔

2.پردھان منتری اجولا یوجنا استفادہ کنندگان کو مفت گیس سلنڈر

پی ایم یو وائی اسکیم کے تحت اب تک  مجموعی طور پر 3.05کروڑسلنڈروں کی بکنگ کی گئی ہے اور 2.66کروڑ پی ایم یو وائی مفت سلنڈر پہلے ہی استفادہ کنندگان کو بہم پہنچائے جا چکے ہیں۔

3.ای پی ایف او کے اراکین کو  بقایہ رقم کے 75فیصد جس کی واپسی نہیں ہونی ہے یا 3مہینے کے بقدر کی اجرتیں، جو بھی کم ہوں، فراہم کی گئی ہیں۔

6.06 لاکھ ای پی ایف او اراکین نے اب تک 1954کروڑ روپے کا آن لائن وِتھڈرال حاصل کیا ہے۔

4.ای پی ایف میں 3مہینوں کے لئے عطیہ۔ ای پی ایف او اراکین کو عطیہ کے طور پر 24فیصد اجرت کا تعاون یعنی جن کی اجرتیں 15000روپے ماہانہ سے کم ہیں اور جو 100کارکنان والےاداروں میں مصروف عمل ہیں، انہیں یہ فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

ماہ اپریل؍ 2020 کے لئے ای پی ایف او کو اس اسکیم کے تحت پہلے ہی 1000کروڑروپے کی رقم فراہم کرائی جا چکی ہے۔ 78.74لاکھ استفادہ کنندگان اور متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ اسکیم کے نفاذ کی حتمی شکل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایف اے کیو کو ویب سائٹ پر فراہم کر دیا گیا ہے۔

68775اداروں میں مصروف عمل مجموعی 10.6لاکھ ملازمین کو اب تک 162.11کروڑروپے کی مجموعی رقم کا فائدہ حاصل ہوا ہے۔

5.ایم این آر ای جی اے

یکم اپریل 2020 سے بڑھی ہوئی شرح کی مشتہری کی گئی ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 1.27کروڑ افرادی دن کے بقدر کے کام فراہم کرائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ 7300کروڑروپے کے بقدر کی رقم ریاستوں کو اجرت اور مٹیریئل کے سلسلے میں التوائی واجبات کی ادائیگی کےلئے فراہم کی گئی ہے۔

6.سرکاری اسپتالوں اور طبی نگہداشت مراکز کے لئے انشورنس اسکیم

یہ اسکیم نیو انڈیا انشورنس کی جانب سے چلائی گئی ہے اور اس کے ذریعے 22.12لاکھ صحتی کارکنان پر احاطہ کیا گیا ہے۔

7.کاشتکاروں کو امداد

جس قدر رقم تقسیم کی گئی ہے ، اس میں سے 16146کروڑ روپے کی رقم پہلی قسط کے طور پر پی ایم کسان  میں منتقل ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 8کروڑ شناخت شدہ استفادہ کنندگان میں سے 118کروڑ استفادہ کنندگان کو ان کے کھاتوں میں براہ راست 2000روپے کی رقم فراہم کرائی جا چکی ہے۔

8.پی ایم جے ڈی وائی خواتین کھاتہ داروں کو مدد

چونکہ بھارت میں بڑی تعداد میں کنبے خواتین کے زیر انتظام چلتے ہیں، پیکیج کے تحت 20.05کروڑ خواتین جن دھن کھاتہ داروں نے اپنے اپنے کھاتوں میں یعنی فی کھاتہ 500روپے کی رقم حاصل کی ہے۔ 22اپریل 2020 تک اس مد کے تحت مجموعی طور پر 10025کروڑروپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

9.معمر افراد، بیواؤں اور معذور افراد کی امداد

قومی سماجی امداد پروگرام (این ایس اے پی) کے تحت تقریباً 1405کروڑروپے کی رقم تقریباً 2.82کروڑ معمر افراد، بیواؤں اور معذور افراد کو تقسیم کی جا چکی ہے۔ مذکورہ ہر ایک استفادہ کنندہ نے اسکیم کے تحت پہلی قسط کے طور پر یکمشت500روپے کی رقم حاصل کی ہے۔ 500روپے کی  دوسری قسط آئندہ مہینے ادا کی جائے گی۔

10.عمارتوں اور دیگر تعمیراتی کارکنان کی امداد

2.17کروڑ عمارتوں اور تعمیرات سے متعلق کارکنان نے ریاستی حکومتوں کے زیر انتظام عمارتوں اور تعمیراتی کارکنان سے متعلق فنڈ کے تحت  مالی امداد حاصل کی ہے۔ ا س کے تحت استفادہ کنندگان کو 3497کروڑروپے کی رقم فراہم کرائی جا چکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More