18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت کسانوں کے اندراج کے بارے میں کسانوں کو گرام سبھائیں اطلاع دیں گی

Urdu News

ئی دہلی،یکم ملک بھر کی گرام سبھاؤں سے کہا گیا ہے کہ آج جس ربیع موسم کا آغاز ہورہا ہے، اس کی مناسبت سے کسانوں کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے تحت اندراج کے بارے میں جانکاری دیں۔ گرام سبھائیں کسانوں کو یہ بھی بتائیں گی کہ وہ اس اسکیم کے تحت اپنے فصلوں کا بیمہ کیسے کراسکتے ہیں۔ زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے پنچایتی راج کی وزارت اور ریاستی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گرام سبھا کے آئندہ ایجنڈوں میں اس چیز کو شامل کریں، خاص طور پر گاندھی جینتی کی مناسبت سے دو اکتوبر 2018 کو ہونے والے پروگراموں کے ایجنڈے میں اسے شامل کیا جائے۔ یہ اقدام حکومت اور انشورنس کمپنیوں کے ذریعے مختلف سطحوں پر کئے گئے بیداری اقدامات کا ایک جزو ہیں، جس کا مقصد اپنی فصلوں کا بیمہ کرانے کے لئے اس اسکیم کے تئیں بیداری پیدا کرنا اور کسانوں کو موبلائز کرنا یعنی جوڑنا ہے۔

پی ایم ایف بی وائی میں آپریشنل رہنما ہدایات پر نظر ثانی کے بعد یہ پہلا فصلی موسم ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ کمپنیاں پریمیم شرحوں میں کمی کریں گی، خاص طور پر تب جب کہ دونوں موسموں کے لئے اندراج کی تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کی گئی ہے۔ نظر ثانی شدہ آپریشنل رہنما ہدایات کے مطابق کسانوں کو اب اپنے انفرادی دعوؤں کے لئے 72 گھنٹے کا وقت ملے گا، جب کہ اب تک یہ مدت 48 گھنٹے کی تھی۔ یہ دعویٰ اس اسکیم کے تحت دستیاب کسی بھی چینل کے ذریعے یا براہ راست پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا کے پورٹل پر کیا جاسکتا ہے۔ کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کسان شکایات کے تدارک کے لئے مقررہ اتھارٹیز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ نظرثانی شدہ آپریشنل رہنما ہدایات میں ضلع سطح کے شکایات کے ازالے کے لئے مقررہ افسر سے وقت لینے کا التزام کئے جانے کے ساتھ ساتھ شکایات کے تیزی کے ساتھ ازالے کے لئے ریاستی اور ضلع سطح کے شکایات تدارکی  سیلس کے قیام کی بات بھی کہی گئی ہے۔

وہ کسان جنھوں نے قرض نہیں لیا ہوا ہے وہ متعلقہ کامن سروس سینٹرس، بینکوں اور انشورنس ایجنٹوں سے اپنے فصلوں کے بیمہ کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں یا براہ راست پورٹل پر اندراج کراسکتے ہیں۔ وہ کسان جنھوں نے رعایتی شرحوں یا سود پررسمی مالی اداروں سے قلیل مدتی فصلی قرض لیا ہوا ہے ان کا احاطہ خودکار طریقے سے اس اسکیم کے تحت کیا جاچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More