نئیدہلی: ۔پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) کے تحت مندرج کئے جانے والے فائدہ یافتگان کی تعداد 17 لاکھ 66 ہزار 423 ہوگئی ہے ۔اوسطاََ روزانہ تقریباََ 50 ہزار نئی درخواستیں موصول ہوتی ہیں ۔ اب تک 2048.21 کروڑروپے کی رقم اس اسکیم کے تحت سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے منظور کی جاچکی ہے ،جس میں سے 2042.09 کروڑروپے کا سرمایہ جاری بھی کیا جاچکا ہے ۔ حکومت ہند نے یکم جنوری 2017 سے ملک کے تمام اضلاع میں پی ایم ایم وی وائی پر ملک گیر عمل آوری کی منظوری دے دی ہے ، جس کے تحت اہل فائدہ یافتگان کو پی ایم ایم وی وائی کے تحت 5000 روپے فی کس کی رقم دی جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وائی ) کے تحت زچگی کے لئے دستیاب کرائے جانے والے منظورشدہ فوائد میں شامل نقدی کی شکل میں ترغیبات دی جاتی ہیں ،جس کےتحت زچگی کے بعد اوسطاََ ہرخاتون کو 6000 روپے فی کس دئے جاتے ہیں ۔
اس اسکیم پر عمل آوری کے رہنما اصولوں میں ، پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا – کامن ایپلی کیشن سافٹ وئیر (پی ایم ایم وی وائی –سی اے ایس ) اور اس کے یوزر مینول یکم ستمبر 2017 کو ترقی خواتین واطفال کی مرکزی وزیر محترمہ مینکا سنجے گاندھی نے شروع کئے تھے ۔ پی ایم ایم وی وائی کو ریاستی سرکاروں کی شرکت کے ساتھ روبہ عمل لایا جارہا ہے ۔
پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) کے تحت دستیاب کرائے جانے والے فوائد تمام حاملہ خواتین اور دو دھ پلانے والی ماؤں (پی ڈبلیو اینڈ ایل ایم ) کو دستیاب کرائے جاتی ہیں تاہم جو خواتین مرکزی یا ریاستی سرکاروں میں ملازم ہیں یا پبلک سیکٹر اداروں میں ملازمت کرتی ہیں یا وہ خواتین جنہیں کسی قانون کے تحت یہ فوائد پہلے سے ہی حاصل ہیں ، انہیں یہ فوائد دستیاب نہیں کرائے جاتے۔ پہلی بار کسی بچے کی پیدائش یا پہلی بار حمل قرار پانے کی صورت میں عورت کو نئے نئے چیلنج اور دباؤ درپیش ہوتے ہیں ، اس لئے :
- زچگی سے قبل اور پہلے بچے کی زچگی کے بعد خاتون کے لئے مطلوب مقررہ مدت آرام سے ہونے والے تنخواہ کے نقصان ک تلافی کے لئے سرپرستانہ معاوضہ دیا جانا ۔
- حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماؤں کی بہتر صحت کے لئے نقدی کی شکل میں ترغیبات دیا جانا اس اسکیم کے مقاصد میں شامل ہے۔