16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری وئے وندنا یوجنا ( پی ایم وی وی وائی)

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے عمر رسیدہ لوگوں کو سماجی سکیورٹی فراہم کرنے اور 60 سال یا اس سے زیادہ کے بزرگ افراد کو مستقبل میں مارکیٹ کی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے سود کی آمدنی میں ہونے والی کمی سے محفوظ رکھنے کے لئے پردھان منتری وئے وندنا یوجنا ( پی ایم وی وی وائی) کاآغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بزرگ شہریوں کو یقینی پنشن ؍ ریٹرن سے مربوط لائف انشورنس کارپوریشن آ ف انڈیا کے لئے سرکاری گارنٹی فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔

اس اسکیم کے تحت 10 سال کے لئے 8 فیصد سالانہ کی ریٹرن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ریٹرن میں آنے والےفرق کو یعنی ایل آئی سی  کے ذریعے دئیے جانے والے ریٹرن اور 8 فیصد سالانہ کی یقینی ریٹرن کے درمیان فرق کو حکومت ہند کے ذریعے سالانہ بنیاد پر سبسڈی کے ذریعے برداشت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پنشن بھی 10 سال کی مدت کی پالیسی کے دوران ہر نئے پیریڈ کے اختتام پر پنشن قابل ادائیگی ہوگی۔ پنشن کی ادائیگی صارفین کے ذریعے ماہانا،  سہ ماہی، ششماہی وغیرہ وقفے پر کی جائے گی۔ اسکیم کے تحت کم از کم  ایک ہزار روپے ماہانہ کی پنشن کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کی اسکیم کی خریداری کری ہوگی۔ پانچ ہزار ماہانہ کی پنشن کے لئے   کم از کم خریداری قیمت  7 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ یہ اسکیم اشیاء اور خدمات ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔ یہ اسکیم 3 مئی 2018 تک حاصل کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ بالا معلومات خزانہ کے وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More