20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پروجکٹ یش ودیا کے ذریعہ فوجیوں کو با اختیار بنانا

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی فوج کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وہ فوجیوں کو با اختیار بنائے ۔لیفٹیننٹ جنرل اشوانی کمار ، اے جی، آئی ایچ کیو آف ایم او ڈی ( فوج ) اور ناسک کی یشونت راؤ چوان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ( وائی سی ایم او یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر ای وایونندن کے درمیان نئی دہلی میں 21 ستمبر 2017 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے ۔

فوجی اہلکاروں کے لئے تیار کردہ بیچلر ڈگری کے پروگرام کو دوران ملازمت تربیت /آرمی کورسوں میں خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اس کے ذریعہ فوجی اہلکار مخصوص کورسوں کی پڑھائی سے مستثنیٰ ہوتے ہیں ۔بہت زیادہ سبسڈی والی فیس چارج کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کے ذریعہ پڑھائی کے لئے پیش کئے جانے والے کورسوں کا ان کی موزونیت اور ان کے ہمہ گیر فوائد کی بنیاد پر بڑے ہی محتاط انداز میں انتخاب کیا گیا ہے ۔

یونیورسٹی پروجکٹ یش ودیا کے تحت سیلف امپاور مینٹ میں ڈپلومہ اور آرٹس یا کامرس میں بیچلرس ڈگری فراہم کرے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More