20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن اور ڈاکٹر جی منی رتنم کو مپاواراپو وینکیا نائیڈو نیشنل ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا

Urdu News

نئی دلّی، مشہور و معروف سائنس داں ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن اور معروف سماجی کارکن ڈاکٹر گُتا منی رتنم کو بالترتیب  ’مپا واراپو وینکیا نائیڈو نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلنس‘ اور ’مپا واراپو وینکیا نائیڈو نیشنل ایوارڈ فارسوشل سروس‘ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

          شاندار خدمات کے لئے یہ اعلیٰ ایوارڈ مپا وارا پو فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے،جبکہ سماجی خدمات کے لئے ایوارڈ سورن بھارت ٹرسٹ کی جانب سے آج حیدر آباد میں جاری کیا گیا ہے۔

          پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن کو زراعت کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر جی منی رتنم کو سماجی خدمات کے ذریعہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں غیر معمولی تعاون کے صلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ سبز انقلاب تحریک کے رہنما کے طور پر جانے مانے  پودکاری کے ماہر جینیات پروفیسر سوامی ناتھن کا بھارت کے زرعی تجدید نو میں معاون کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

          ڈاکٹر منی رتنم تیرو پتی کے راشٹریہ سیوا سمیتی کے فاؤنڈر سیکریٹری ہیں اور مثالی سماجی کار کن ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی دیہی بھارت کے مزدوروں کو با اختیار بنانے کے مقصد کے لئے وقف کردی ہے۔

          ان انعامات کا اعلان آج حیدر آناد میں منعقدہ  مپاواراپو  فاؤنڈیشن کی دسویں یوم تاسیس کی تقریبات اور سنسکرتی سمبارالو (فیسٹیول) کے موقع پر کیا گیا ہے۔

          ڈاکٹر سوامی ناتھن تقریب میں شرکت نہیں کر سکے،جبکہ ڈاکٹر منی رتنم موجود تھے اور انہوں یہ ایوارڈ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم۔ وینکیا نائیڈو سے حاصل کیا۔

          ہر ایک انعام پانچ لاکھ روپئے نقد ایک سند پر مشتمل ہے۔

          ثقافت اور رو ایات کے فروغ میں مادری زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ پرائمری اسکول کی سطح تک ذریعہ تعلیم مادری زبان میں ہونا چاہئیے۔

          جناب نائیڈو نے کہا کہ مکر سنکرانتی جیسی تقریبات عوام  کی فطرت کے ساتھ اپنی وابستگی  اور بھارتی ثقافت کے ساتھ اپنے تعلق کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔

          تلنگانہ کے گورنر ڈاکٹر تاملسائی سندر راجن، ہماچل پردیش کے گورنر جناب بندارو دتا تریہ، تیلنگانہ ہائی کورٹ کے کار گزار چیف جسٹس، رگھو ویندر سنگھ چوہان، حکومت ہند کے وزیر امور داخلہ جناب جی کشن ریڈی اور سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ، حکومت تلنگانہ کے وزیر جناب ویروسنولا سری نواس گوڑ بھی اس موقع پر اسٹیج پر موجود تھے۔

          مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی دیگر مقتدر شخصیات میں تیلگو فلم ادا کار جناب وینکٹیش، جناب مہیش بابو اور فلم ڈائرکٹر جناب رگھو ویندر راؤ بھی موجود تھے۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند کی اہلیہ محترمہ اوشمّا، مینجنگ ٹرسٹی، موپاواراپو فاؤنڈیشن، جناب ہرش وردھن اور مینجنگ ٹرسٹی سورن بھارت ٹرسٹ، محترمہ دیپا وینکٹ بھی موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More