نئی دہلی، 16 اپریل 2017؛ انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر کل انسانی وسائل کی وزارت کے راشٹریہ اچتر شکشا ابھیان کے پورٹل اور موبائل ایپ کا نئی دلی میں آغاز کریں گے۔
یہ پورٹل ریاستوں کی اعلیٰ تعلیم سے متعلق منصوبوں ، ریاست کی اعلیٰ تعلیمی کونسلوں اور وسائل کی تفصیلات کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔ یہ گیلری راشٹریہ اچتر شکشا ابھیان کے تحت شروع کیے گئے پروجیکٹوں کا ایک اہم مخزن بھی ہے۔
اس موقعے پر ریاستوں کے بارہ وزرا تعلیم، سکریٹری، آر یو ایس اے نوڈل افسران موجود ہوں گے۔ ان کے علاوہ دیگر اس ڈیجیٹل نشریات کے ذریعے مذکورہ پورٹل اور ایپ کے آغاز دیکھیں گے۔
اس موقع پر آر یو ایس اے کے سترہ پروجیکٹ بھی ڈیجیٹل طور پر شروع کیے جائیں گے۔ جناب جاوڈیکر فنڈ اور ریفارم ٹریکر کا بھی آغاز کریں گے۔ موبائل ایپ کے شروع ہونے سے آر یو ایس اے کے تمام پروجیکٹوں کے بارے میں ساتوں دن اور چوبیسیوں گھنٹے پتہ لگانے کو یقینی بنایا جائے گا۔