17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرکاش جاوڈیکر کے ہاتھوں ترمیم شدہ اکریڈیٹیشن فریم ورک پر قومی مشاورت کا افتتاح

श्री प्रकाश जावडेकर ने प्रत्ययन के लिए संशोधित रूपरेखा पर राष्ट्रीय विमर्श का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،. فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں نئی دہلی میں ترمی شدہ اکریڈیٹیشن (یعنی کسی خارجی ایجنسی کی طرف سے کسی تعلیمی ادارے  کے تعلیمی معیار کا اعتراف کرنا) فریم ورک پر ایک روزہ قومی مشاورت کا افتتاح کیا۔ معیاری تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ کسی بھی اکریڈیٹیشن کےعمل، استناد یا تجزیاتی عمل  کے دوران اس کے آخری نتیجے اور پیدوار کو ملحوظ نظر رکھنا چاہئے۔ کسی موضوع کے بارے میں جانکاری الگ بات ہے اور کسی طالب علم کے اندر  موضوع سے متعلق علم کی ترسیل، بنیادی ڈھانچہ اور ہنرمندی کے اجزا کی تعمیر دوسری بات ہے لیکن بالآخر تعلیم کا بنیادی مقصد ایک اچھا انسان بنانا ہونا چاہیے اور صرف اسی قسم کے علم کو تعمیری اور تخلیقی قرار دیا جاسکتا ہے جو ایسا کرنے میں کامیاب ہو۔ لہذا اس بات کی بھی جانچ پڑتال ہونی چاہیے کہ کیا نیت، پالیسی اور اسکیموں کے پیرا میٹرز ہر ایک تعلیمی ادارے میں موجود ہیں؟

جناب جاوڈیکر نے اس سلسلے میں فروغ انسانی وسائل کے  وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے مشاہدے کو سراہا اور بحیثیت مجموعی تعلیم کے بارے میں غور و فکر کرنے کے لئے زور دیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی درجہ بندی میں یہ ضرور نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے ذریعہ دی جانے والی  معیاری تعلیم اس کے ذریعہ تبدیلی کو اپنائے جانے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے  کسی تعلیمی ادارے کے تعلیمی معیار کو سند فراہم کرنے کے لئے ایک سے زیادہ سند فراہم کرنے والے اداروں کی ضرورت پر زور دیا ۔

آج کی اس میٹنگ میں فروغ انسانی وسائل کے وزیر مملکت جناب مہندر ناتھ پانڈے اور اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب کے کے شرما نے بھی خطاب کیا۔ اس قومی مشاورت کا اہتمام این اے اے سی کے ذریعہ حال ہی میں تیار کردہ ترمیم شدہ اکریڈیٹیشن فریم ورک پر گفتگو کے لئے کیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More