16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرگتی کے ذریعہ وزیراعظم کا تبادلہ خیال

PM’s interaction through PRAGATI
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پرگتی-انتہائی فعال حکمراں اور مقررہ وقت پر عمل درآمد کیلئے (آئی سی ٹی) پر مبنی کثیر ماڈل پلیٹ فارم کے ذریعہ اپنی اٹھارہویں میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے ریلویز سے متعلق شکایات کو دیکھنے اور حل کرنے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ شکایتوں کی ایک بڑی تعداد ریلوے کے افسران کی بدعنوانی سے متعلق ہے۔ انہوں نے بدعنوانی کے مجرم ریلوے افسران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم صادر کیا۔ انہوں نے ہندوستانی ریلو ے سے کہا کہ وہ تمام شکایتوں اور سوالوں کیلئے ایک واحد ٹیلی فون نمبر کے لئے کام کرے۔

وزیراعظم نے متعدد ریاستوں بشمول مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، تمل ناڈو، آندھراپردیش، اڈیشہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، جموں وکشمیر، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، تری پورہ اور ناگالینڈ میں پھیلے ہوئے ریلوے ، سڑک اور بجلی کے شعبوں میں کلیدی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے کےپروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا۔

جن پروجیکٹوں کا آج جائزہ لیا گیا، ان میں ممبئی میٹرو، تروپتی- چنئی شاہراہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور منی پور میں عرصے سے زیر التوا سڑک پروجیکٹس اور جموں وکشمیر اور شمال مشرق میں اہم بجلی ٹرانسمیشن لائن شامل ہیں۔

بچوں کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کیلئے مشن اندر دھنش کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ خراب کارکردگی دکھانے والے سو اضلاع کیلئے سخت توجہ اور مقررہ ہدف نیز وقت معینہ کیلئے زور دے کر کہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تنظیموں مثلاً این سی سی اور نہرویوا کیندر کو اس سلسلے میں سرگرم کیا جاسکتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملک میں کوئی بھی بچہ ٹیکہ کاری کے فائدے سے محروم نہ رہے۔

سوچھتا ایکشن پلان کے نفاذ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوچھتا پکھواڑہ جیسی تقریبات کو مستقل حل کیلئے تحریک کی شکل میں بدلا جاسکتا ہے۔ امرت مشن پر وزیراعظم نے افسران سے کہا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجی مثلا ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال کے ذریعہ حاصل شدہ کامیابیوں کی تعداد بتائیں اور ان کی تشہیر کریں تاکہ ہر ایک شخص کی جانب سے ان فوائد کی تعریف ہوسکے۔ وزیراعظم نے حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں اور تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ 2022 میں آزادی کے 75ویں سال تک پورے ہونے والے تغیراتی تبدیلی کے ٹھوس منصوبے اور مقاصد لے کر آئیں۔ صفائی ستھرائی سے متعلق وزیراعظم نے 2019 میں مہاتماگاندھی کی 150ویں سالگرہ سے قبل زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کیلئے زور دے کر کہا۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More