نئیدہلی، مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت و سیاحت (آزادنہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے جرمنی کی وزیر مملکت محترمہ مونیکا گروٹرس، وفاقی جمہوریہ جرمنی کی چانسلر کی وزیر مملکت اور وفاقی جمہوریہ جرمنی کی سرکاری کے کمشنر برائے ثقافت و میڈیا کے ساتھ مذاکرات کئے۔ ان مذاکرات میں ہندوستان اور جرمنی کی بعض منتخب میوزیموں کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے۔
اس موقع پر دستخط کی جانے والی مفاہمتی عرضداشت میں دلی کی نیشنل میوزیم ، دلی کی نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، انڈین میوزیم کولکاتا اور برلن کے پرشین کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن اسٹوفین برگسٹر اور برلن کے ہی اسٹفٹنگ ہمبولڈٹ فورم ان برلینر شیلوس کے درمیان باہمی تعاون کے امور شامل ہیں۔
اس مفاہمتی عرضداشت کا مقصد رآثار قدیمہ اور نسلی اور تاریخی اشیا اور ان کے تاریخ اور عصری مواخذ کا میٹیریل کلچرل اسٹڈیز کے دائرہ کار میں تحقیقی سرگرمیوں کو انجام دینا ہے جن میں غیر مادی ثقافتی وراثت، بحالی اور تحفظاتی مطالعات اور تعلیمی کام شامل ہیں۔یہ تعاون شریک اداروں کی مہارت اور ان کے نوادرات کے میدان میں مہارت پر مبنی ہے۔
اس موقع پر جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا کہ ثقافت کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، ہندوستان اور جرمنی کے درمیان علمی اور ثقافتی تبادلوں کی قدیمی روایات موجود رہی ہیں اور اس مفاہمتی عرضداشت کے ساتھ دونوں ملکوں کے کلاسیکی فنکاروں کا جرمنی اور ہندوستانی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر سنسکرت اور سنیاس اپنشد اور یتھی دھرما پرکاشہ جیسے کلاسیکی فن پاروں کاجرمنی میں ترجمہ کرایا جاسکے گا۔ اسی طرح ذیل کے تین جرمنی کلاسیکی فن پاروں کا ہندی یا سنسکرت میں ترجمہ کرایا جان شامل ہے۔