18.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریاگ راج میں دوسرے اشنان کے تہوار پوش پورنیما کے کنبھ میلے کی تمام تیاریاں مکمل

Urdu News

نئی دلّی ، 21 جنوری ؍پریاگ راج میں شروع ہونے والے پوش پورنیما کے اشنان کے میلے کنبھ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔
پوش پورنیما سے ماگھ پورنیما تک چلنے والا ایک ماہ طویل یہ کنبھ میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ شردھالو ایک ماہ کا عرصہ سنگم کے کنارے اپنے بھگوان کی پوجا پاٹ میں گزارتے ہیں اور دریائے گنگا اور سنگم یعنی تین دریاؤں گنگا یمنا اور سرسوتی کے ملنے کے مقام پر ڈبکی لگاتے ہیں ۔ایک ہی مقام پر جمع ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے پریاگ راج کنبھ میلے میں کلپا واسی ایک اہم ترین مقام رکھتے ہیں ۔ نہانے کے دوسرے میلے کے موقع پر اکھاڑے شاہی اشنان نہیں کر سکتے ۔ اکھاڑوں کا پہلا شاہی اشنان مکر سنکرانتی کے موقع پر 15 جنوری کو ہوا تھا ، جو کہ کنبھ میلے کے آغاز کی علامت ہے ۔
میلہ انتظامیہ کی جانب سے دوسرے اشنان کے پُر امن طور پر انجام پذیر ہونے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ نے میلے میں موٹر گاڑیوں کے داخلے پر گزشتہ روز صبح ہی سے پابندی عائد کر دی ہے ۔ بڑی تعداد میں شردھالو اور کلپا واسی میلے میں پہنچ رہے ہیں ۔ بڑی تعداد میں کلپا واسی پریاگ کے پجاریوں اور سادھو سنتوں کے خیموں میں ٹھہرے ہوئے ہیں ۔
نیا بنایا گیا کنر اکھاڑہ آج یعنی سوم وار کو اشنان کرے گا
آج کے اشنان کے لئے سنگم کے مقام پر آٹھ کلو میٹر طویل گھاٹ تیار کیا گیا ہے ۔ دریائے گنگا کے کنارے نہانے کے لئے 35 جگہیں تیار کی گئی ہیں ۔ ریاستی حکومت نے انتہائی اہم ترین شخصیات یعنی وی وی آئی پی حضرات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اشنان کے موقع پر کنبھ میلے میں نہ آئیں کیونکہ اس دن انہیں کوئی پروٹوکول فراہم نہیں کرایا جا سکے گا ۔ پریاگ راج سٹی میں کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔ شردھالوؤں کے لئے 41 اسپیشل ٹرینیں اور چار ہزار بسیں لگائی گئی ہیں ۔پہلی مرتبہ شرھالوؤں کو لانے کے لئے پریاگ میں داخلے کے سات مقامات لکھنؤ اروڈ ، وارانسی روڈ ، جے پور روڈ ، مرزا پور روڈ ، کانپور روڈ ، ریوا روڈ اور باندہ روڈ سے فیری بس سروس شروع کی گئی ہے ۔ میلے کے اندر سیکٹر 4 تک صرف شٹل بسوں کو انے کی اجازت دی گئی ہے ۔
میلے کے پولیس چیف ، ڈی آئی جی کے پی کا کہنا ہے کہ شٹل بسوں کے چلنے کے باعث بھیڑ سے کوئی رکاوٹ یا پریشانی پیدا نہیں ہو گی ۔
پریاگ راج میلہ اتھارٹی کے سی ای او وجے کرن آنند کا کہنا ہے کہ دوسرے اشنان کے موقع پر 60 لاکھ عقیدت مند اور اشنان کرنے والوں کے آنے کی توقع ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More