Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘پریٹن پرو’ کے توسط سے ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کی یکجائی

Convergence of State Governments & Central Ministries through Paryatan Parv
Urdu News

نئی دہلی، بیس جنوری 2017 کو، مرکزی اور ریاستی  وزرا/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرا اور سیاحت ، ثقافت اور کھیل کود کے سکریٹریوں کی، کَچھ میں  منعقدہ، قومی کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ  سرکاری محکموں، وزارتوں کو ایک ساتھ تال میل بناکر کام کرنا چاہیے  اور ضرورت اس بات کی ہے  کہ  ان سب کے مابین افزوں تال میل پیدا کیا جائے۔ ‘پریٹن پرو’ اسی سلسلے کی ایک ایسی کوشش ہے جس کےذریعہ مختلف مرکزی وزارتوں ، ریاستی حکومتوں، اداروں، ایسوسی ایشنوں اور عوام الناس کو یکجا کیا جارہا ہے۔ ایک ہی چھت کے تحت سب کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دیا جائے اور یہ اپنے آپ میں ایک غیر معمولی قدم ہے۔ ‘پریٹن پرو’ کا اہتمام سیاحت کی وزارت نے کیا ہے اور اس اہتمام میں وزارت سیاحت کو درج ذیل مرکزی وزارتوں اور تمام ریاستی حکومتوں کا تعاون حاصل ہے جو سرگرمی سے آگے آئی ہیں اور اس  اہتمام  کا ایک حصہ بن رہی  ہیں۔

ثقافت کی وزارت نے رقص، موسیقی، تھیئٹر، کہانی کہنے پر مشتمل ثقافتی پروگراموں کا اہتمام شناخت شدہ مقامات پر کیا ہے۔ مختلف مقامات پر فنکاروں کے کیمپ لگائے ہیں اور ‘پرو’ کے دوران اے ایس آئی تاریخی عمارتوں کو روشنیوں سے سجانے کا اہتمام کیا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات ،سیاحت کے تئیں بیداری پھیلانے میں اپنا تعاون دے رہی ہے اور دوردرشن  عوام الناس کو اس ‘پرو’ سے جوڑنے کےلئے  مختلف مقابلوں کا اہتمام کررہا ہے۔ کپڑے کی صنعت کی وزارت، مختلف مقامات پر، صناعوں کے ذریعہ تیار کردہ دست کاری کے نمونو ں اور ہتھ کرگھوں پر تیار کی گئی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کررہی ہے۔ دیہی ترقیات کی وزارت  اپنے زیر نگرانی، قومی دیہی ،شہری مشنوں کے تحت دیہی سیاحت پر مشتمل  مقامی سرگرمیوں کا اہتمام شناخت شدہ دیہی کلسٹروں میں کررہی ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کوئز، پینٹنگ اور مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام کیندریہ ودیالوں میں کررہی ہے اور تاریخی اہمیت کے حامل سیاحتی مقامات تک، طلبا کے تفریح سفر کا اہتمام بھی کررہی ہے۔ ہنر مندی کی ترقیات کی وزارت ، سیاحت کے شعبے میں،   ہنر مندی ترقیات سے متعلق ورکشاپ میں شراکت دار ہے اور  سروس پرووائڈروں کے متعلق جانکاری فراہم کررہی ہے۔ ڈونر کی وزارت، شمال مشرقی  سیاحتی کونسل کے توسط ،سے سیاحتی میلوں اور دیگر تقریبات، نمائشوں، ثقافتی پروگراموں کےاہتما م میں ہاتھ بٹا رہی ہے اور شمال مشرقی خطے میں بیداری پیدا کرنے کے پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔ آیوش کی وزارت ، یوگا ڈیمونسٹریشن/ اجلاسوں اور ورکشاپوں کا اہتمام کررہی ہے۔ نوجوان کے امور اور کھیل کود کی وزارت، این وائی کے ایس کے توسط سے یوتھ کیمپوں، مخاطری سرگرمیوں اور قبائلی یوتھ  ایکسچنج پروگراموں  کا اہتمام اس پرو کے دوران کررہی ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ،  اس اہتمام میں ٹورازم سے متعلق کوئز، فوٹو گرافی۔ ویڈیو مقابلوں کے ذریعہ جو ‘مائی گورنمنٹ’ کے موضوع پر منعقد ہورہے ہیں، کے توسط سے اس ‘پریٹن پرو’ میں شراکت دار  بنی ہے۔ ماحولیات اور جنگلات کی وزارت، شراکت داروں کےلئے ذمہ دارانہ سیاحت کے موضوع پر بیداری پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔

اس ‘پرو ’کے دوران، شہری ہوابازی  کی وزارت نے کلیدی ہوائی اڈوں کو رنگا رنگ طریقے سے آراستہ کیا ہے اور ہوائی اڈوں پر عملے کےلئے بیداری کے پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اسی طریقے سے اہم اور بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو، وزارت ریلو کےذریعہ  آراستہ اور پیراستہ کیا گیا  ہے۔ وزارت ریلوے ، ریلوے عملے کےلئے بیداری پروگرام بھی منعقد کررہی ہے۔ سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، شناخت شدہ سیاحتی سرکٹوں میں، راستے کے کنارے،  سیاحوں کو سہولتوں کی بہم رسانی کے ذریعہ، اپنا تعاون د ے رہی ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ،منتخبہ پٹرول پمپوں پر، سڑک کے کنارے سیاحوں کےلئے سہولت فراہم کررہی ہے۔ وزارت خزانہ (مالیہ)  کسٹم افسران کےلئے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر بیداری پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔ وزارت داخلہ، امیگریشن اور سی آئی ایس ایف افسروں اورعملے کےلئے بیداری پروگراموں کا اہتمام کررہی ہے۔ صنعتی پالیسی او رفروغ کا محکمہ، اور  وزارت تجارت،  بھارتی اور عالمی سرمایہ کاروں کی شراکت کے ساتھ سیاحتی سرمایہ کار راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کا اہتمام کررہی ہے۔

ریاستی حکومتوں کی سطح پر بھی ‘پریٹن پرو ’میں سرگرمی سے حصہ لیا جارہا ہے اور ریاستی حکومتیں ثقافتی پروگراموں کے اہتمام ، بیداری پروگراموں کے اہتمام، ہیریٹیج واک، نوجوانوں اور اسکولی طلبا کےلئے پروگراموں کے اہتمام کےذریعہ اس مہم میں شریک ہیں۔ کچھ ریاستوں نے ‘پریٹن پرو’ کے ہر ایک دن کےلئے، علیحدہ  علیحدہ سرگرمیوں کے اہتمام کا  منصوبہ وضع کیا ہے۔

پریٹن پرو کا نواں دن

‘پریٹن پرو’ کے نویں دن کا آغاز،  دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعہ،  ماولنگیر رُربن کلسٹر برائے تعمیر ایکو پارک اور بچوں کے پارک، ہیریٹیج ولیج کی تعمیر، قابل دید مقامات کی تعمیر، جنوب مغربی کھاسی ہلز (مکروٹ)  کے ساتھ ہوا۔

ڈونر کی وزارت، نے ایٹا نگر اور جوٹے پوما میں،  گھروں میں قیام اور بستر اور ناشتے کے مواقع فراہم کرکے کمیونٹی کو بیدار کرنے والی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

 یوتھ پارلیمنٹ: سیاحت کی اہمیت پر تبادلہ خیالات اور خطبہ اور نوجوانوں کو اس میں شامل کرنے سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام نوجوانوں کے امور کی وزارت نے نہرو یووا کیندروں کے توسط سے  جھارکھنڈ کے چار اضلاع میں، انجام دیا۔للت کلا اکیڈمی نے، مغربی بنگال میں، نکسل باڑی میں روایتی  (قبائلی) اوزار بنانے، دستاویز بندی اور دھومل برادری کے تحفظ سے متعلق  ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے، اترکاشی میں، گنگوتری مہوتسو کا اہتمام کیا ہے۔ کیرلا کی ریاستی حکومت نے کولم اور الپے اضلاع میں طلبا کےلئے پینٹنگ اور مضمون نویسی مقابلوں کا اہتمام کیا۔ پڈوچیری یونیورسٹی نے ’’شمولیت پر مبنی دیہی علاقے کی ترقی کے لئے  ہمہ گیر سیاحت‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

انڈیا ٹورازم دفاتر نے، آئی ایچ ایم کے  تعاون و اشتراک سے، مختلف سرگرمیوں مثلاً بیداری پروگراموں، نکڑ ناٹکوں، ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا۔ مقامی لوگوں کے لئے ورکشاپوں کا اہتما م اور ملک بھر میں شراکت داروں اور مقامی افراد کےلئے  مخصوص مقامات پر  ایسے ہی دیگر اہتمام کئے گئے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More