20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریکشا پر چرچہ: وزیراعظم کی طلبا کے ساتھ گفتگو

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر  مودی نے   آج ٹاؤن ہال میں  امتحانات سے متعلق  موضوعات پر  طلبا کے ساتھ ایک اجلاس کیا۔  انہوں نے  نئی دہلی  کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں   طلبا کے سوالوں کے جواب دیئے۔   طلبا نے  وزیراعظم سے  ‘‘نریندر مودی موبائیل ایپ’’ اور ‘‘مائی جی او  وی’’ اورمختلف نیوز چینلوں   کے ذریعہ سوالات پوچھے۔

بات چیت کی ابتدا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ    ٹاؤن ہال کے اجلاس میں   طلبا  ، ان کے والدین اور  کنبہ کے دوست کے طور پر  یہاں آئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وہ  مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ   ملک بھر کے   تقریباً دس کروڑ لوگوں کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں۔ انہوں نے خود اپنے اساتذہ     کو تعظیم پیش کی جنہوں نے ان کو  اقدار سے نوازا اور انہیں   آ ج تک اپنے اندر ایک طالب علم   کو برقرا ر رکھنے کے قابل بنایا ۔ انہوں نے  سبھی پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر کے طالب علم کو   ہمیشہ زندہ رکھیں۔

تقریباً دو گھنٹے تک چلنے والے اس اجلاس میں وزیراعظم نے   مایوسی،   تشویش  ، توجہ میں کمی  ، ساتھیوں کا دباؤ، والدین کی توقعات اور ٹیچروں کے رول  سمیت   بہت سے موضوعات پر   سوالوں کے جواب دیئے۔   ان کے جواب   ذہانت ، مزاح سے بھرپور تھے جن میں انہوں نے بہت سی مثالیں پیش کیں۔

انہوں نے  امتحانات کے دباؤ اور تشویش  سے نمٹنے کے لئے    سوامی وویکا نند   کی خوداعتمادی کی اہمیت  کی تعلیم کا حوالہ دیا۔  انہوں نے   کناڈا کے ایک کھلاڑی مارک  میک مورس   کی مثال پیش کی ، جنہوں نے صرف گیارہ مہینے پہلے    زندگی کے لئے   خطرہ بننے والی    چوٹ  لگنے کے باوجود    سرمائی اولمپک کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔

 توجہ مرکوز کرنے کے موضوع پر  وزیراعظم نے   ریڈیو پر من کی بات  پروگرام میں   عظیم کرکٹ کھلاڑی  سچن تندولکر  کی  صلاح   کو  دوہرایا۔ جناب تندولکر نے کہا تھا کہ وہ    صرف   اس گیند پر دھیان رکھتے ہیں جسے وہ کھیل رہے ہیں اور وہ کبھی ماضی یا مستقبل کے بارے میں نہیں سوچتے۔  وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یوگا توجہ بڑھانے  میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

ساتھیوں کے دبا ؤ کے موضوع پر  وزیراعظم نے   ‘‘پرتس پردھا ’’ (دوسروں کے ساتھ مسابقت) کی بجائے انوس پردھا (خود کے ساتھ مسابقت)  کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے  بتایا کہ     ہر ایک  کو کوشش کرنی چاہئے  کہ اس نے   جو پہلے حاصل کیا ہے اس سے زیادہ  بہتر کارکردگی حاصل کرے۔

  اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے سبھی والدین     اپنے بچوں کے لئے قربانی دیتے ہیں ، وزیراعظم نے  والدین پر زور دیا کہ    وہ اپنے بچے   کی کامیابیوں کو   سماجی     وقار  کا معاملہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کی الگ الگ صلاحیت ہوتی ہیں۔

وزیراعظم نے   طالب علم کی زندگی میں   ذہانت اور جذباتیت دونوں کی  اہمیت کی وضاحت کی۔

وقت کے بندوبست   (ٹائم منجمنٹ) کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ   طلبا کے لئے   ایک ٹائم ٹیبل یا  پورے سال  کے لئے ایک شیڈول مناسب نہیں ہوسکتا۔   انہوں نے کہا کہ    یہ بہت ضروری ہے کہ    شیڈول میں لچک ہو  اور طلبا  اپنے وقت کا بہترین  استعمال کرسکیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More