20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلاسٹک کے قومی پرچم کے استعمال سے متعلق ایم ایچ اے کی ہدایت میں

Urdu News

نئی دہلی، یوم آزادی سے پہلے وزارت داخلہ نے سبھی ریاستی سرکاروں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ حکومت ہند کی سبھی وزارتوں اور محکموں کے سیکریٹریوں کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ بھارت کے قومی پرچم سے متعلق ضابطے 2002ء اور قومی وقار کو ٹھیس پہنچانے کی روک تھام سے متعلق قانون 1971ء میں بیان کی گئی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہدایت میں یہ بات دوہرائی گئی ہے کہ قومی پرچم ہمارے ملک کے عوام کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتا ہے، لہٰذا اسے ایک باوقار حیثیت حاصل ہونی چاہئے۔قومی پرچم کو آفاقی طورپر انسیت اور احترام حاصل ہوتا ہے، نیز اس کے تئیں وفاداری ہوتی ہے۔لہٰذا عوام اور حکومت کی تنظیموں ؍ایجنسیوں کے مابین قومی پرچم سے متعلق قوانین ، طور طریقوں کے تئیں بیداری میں ایک واضح کمی دیکھی جاتی ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں بیداری کی ایک بڑی مہم چلائی جائے اورالیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کے ذریعے بڑے پیمانے پر اس کی تشہیر بھی کی جائے۔

اس کے علاوہ وزارت داخلہ کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ اہم قومی، ثقافتی  اور کھیل مقابلوں کے موقعوں پر ، کاغذ کے بنے ہوئے قومی پرچموں کی جگہ پلاسٹک کے بنے ہوئے قومی پرچموں کا  استعمال کیا جارہا ہے۔ چونکہ پلاسٹک کے جھنڈے، کاغذ کے بنے ہوئے جھنڈوں کی طرح آسانی سے گلتے سڑتے نہیں ہیں، یہ لمبے عرصے تک ختم نہیں ہوتے، جس سے یہ بات یقینی نہیں ہوپاتی کہ پلاسٹک کے بنے ہوئے قومی جھنڈے مناسب طریقے سے ختم نہیں ہوتے۔لہٰذا ان کے وقار کو ٹھیس پہنچتی ہے اور یہ عام زندگی میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ قومی، ثقافتی اور اہم کھیل مقابلوں کے موقعوں پر عوام بھارت کے قومی پرچم سے متعلق ضابطے 2002ء کی شقوں کے تحت صرف کاغذ کے بنائے ہوئے قومی جھنڈے استعمال کریں اور ان تقریبات کے بعد کاغذ کے بنے ہوئے قومی پرچموں کو سڑک پر بے کار نہ پھینک دیا جائے۔ اس طرح کے قومی پرچموں کو ان کا وقاربرقرار رکھتے ہوئے نجی طورپر ختم کیا جائے۔ یہ درخواست کی جاتی ہے کہ پلاسٹک بنے ہوئے قومی پرچم کو استعمال نہ کرنے کی، الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں بڑے پیمانے پر تشہیر کی جائے۔

قومی وقار کو ٹھیس پہنچنے کی روک تھام سے متعلق قانون 1971ء اور بھارت کے قومی پرچم سے متعلق ضابطے 2002ءکی، جس میں قومی پرچم سے متعلق ضابطے بیان کئے گئے ہیں، ایک نقل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ( (www.mha.nic.in،https://mha.gov.in/sites/default/files/nationalFlagEmblemAnthemEng_06082018_0.pdf

 پر دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More