18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلانٹ کی یومیہ 10 لاکھ لیٹر گندے پانی کو تین ٹن حیاتیاتی ایندھن میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوگی: ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔سائنس و ٹکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں سن ڈائل پارک میں ‘‘لوکل ٹریٹمنٹ آف اربن سیویج اسٹریم فار ہیلدی ری یوز( لوٹس)’’ نام کے ایک اہم پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ صاف پانی کی پیداوار کرتاہے جسے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ شہرکے گندے پانی سے تغزیات اور توانائی حاصل ہوتی ہے۔ اس طرح بارہ  پولا نالہ مفید کان میں تبدیل ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈی بی ٹی۔ بی آئی آر اے سی کی مدد سے دوبایو ٹائیلٹ کا بھی افتتاح کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بل اینڈ ملنیڈا گیٹ فاؤنڈیشن نے دہلی میں سن ڈائیل پارک بنایا ہے۔ یہ سووچھ بھارت ابھیان کے ذریعہ وضع کردہ نشانوں کے حصول کی جانب ایک کوشش ہے اور یہ وزارت سائنس و ٹکنالوجی کے محکمہ بایو ٹکنالوجی کی وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ حال ہی میں شروع کی گئی ‘‘سووچھتا ہی سیوا’’ کے تعلق سے تعاون ہے۔

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر نے تجربہ کی بنیاد پر شروع کئے گئے پروجیکٹ میں شامل محققین اور سائنسدانوں کو مبارکباد ی اور کہا کہ یہ پلانٹ اس بات کی انوکھی مثال ہے کہ کس طرح فضلہ کو مفید کان میں تبدیل کیاجاسکتا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ پلانٹ جو 10 لاکھ لیٹر گندے پانی کو صاف پانی میں تبدیل کرسکتا ہے اور اس کے علاوہ تین ٹن بایو فیول بھی پیدا ہوگا۔ اس مقدار کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور یہ پوری دنیا کے لئے ایک مثال بنے گا۔

محکمہ بایوٹکنالوجی کی دوسری منفرد پہل سیلاب زدہ دلدلی میدانوں، بنجر اور پرتی پڑی زمینوں پر شجر کاری کرنا اور وہاں 2281 قسموں کے پیڑ پودے لگاناشامل ہے۔ ان میں 44 دیسی قسمیں شامل ہیں۔ اس سے نہ صرف پورا علاقہ صاف ستھرا بنے گا اور مچھروں کی افزائش پر روک لگے گی بلکہ ہوا اور مٹی بھی صاف ہوگی۔ شجر کاری کے لئے استعمال ہونے والے پیڑ پودوں کی پورے احتیاط کے ساتھ منصوبہ بندی کی جائے گی۔ تاکہ یہ پیڑ پودے دو۔ تین سال کی مختصر مدت میں تیزی سے بڑھیں  اور پرندوں، کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کے گھر بن سکیں۔

صحتمند استعمال کے لئے شہری نالوں کی مقامی طو رپر ٹریٹمنٹ (ایل او ٹی یو ایس) پروجیکٹ جس کا آج افتتاح ہوا ہے۔ یہ ہندوستانی اور ڈنمارک کے سائنسدانوں کی مشترکہ پہل ہے۔ ا یک سال قبل ڈی بی ٹی نے ڈی ڈی اے کے ساتھ صلاح و مشورہ سے دہلی کے سرائے کالے خاں میں واقع  بارہ پولا نالے کی شناخت کی تھی اور جگہ پر تجرباتی جانچ کےلئے تجربہ گاہ اور پائلٹ پلانٹ قائم کیاتھا۔ ڈی ڈی اے نے اس مقصد کے تحت سن ڈائل پارک سے متصل 200 مربع میٹر کا رقبہ پانچ سال کے لئے ڈی  بی ٹی کو پٹہ پر دیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More