Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں اقتصادی کمیشن کی مشاورتی کونسل کی چوتھی میٹنگ کا آج انعقاد کیاگیا

Urdu News

نئی دہلی، پندرہویں اقتصادی کمیشن کی مشاورتی کمیشن کی چوتھی میٹنگ کا آج نئی دہلی میں انعقاد کیاگیا۔ اس میٹنگ میں کمیشن کے چیئرمین، ممبران اور مشاورتی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

مشاورتی کونسل ممبران کو کمیشن کے ذریعے ریاستی دوروں کے سلسلے میں ہوئی پیش رفت، جی ایس ٹی  کونسل کے ساتھ آئندہ ہونے والے مشاورتی اجلاس؍میٹنگ اور دیگر ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کیں۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں، افراط زر وغیرہ سے متعلق کمیشن کے ایوارڈ پریڈ کے ممکنہ میکرو مفروضوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشیاء  و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیموں کے ریشلائزیشن پر مشاورت و تبادلہ خیال کیا گیا اور مشاورتی کونسل کے ممتاز ممبروں سے آراء طلب کی گئیں۔

کمیشن کی حتمی رپورٹ پیش کرنے سے پہلے، کونسل کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے ان ممبران نے شرکت کی:

ڈاکٹر ڈی کے سریواستو، ڈاکٹر ایم گووند راؤ، ڈاکٹر اندرا راجا رمن، ڈاکٹر سدیپتو منڈلے، ڈاکٹر اومکار گوسوامی، ڈاکٹر اروند ویرمنی، ڈاکٹر کرشنا مورتی سبرامنیم، ڈاکٹر سرجیت بھلا، ڈاکٹر پراچی مشرا اور جناب نیل کنٹھ مشرا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More