18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالیاتی کمیشن نے پنچایتی راج کی وزارت سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، پنچایتی راج کی وزارت ، بشمول اس کے سکریٹری جناب راہل بھٹناگر اور  سینئر افسران ، نے  پندرہویں مالیاتی کمیشن کے چیئرمین جناب  این کے سنگھ ، کمیشن کے ارکان اور سینئر افسران کے سامنے  تفصیلات پیش کیں۔

 قابل توجہ ہے کہ آئین  کی دفعہ -280 (3)  (بی بی) میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں پنچایتوں کے وسائل میں اضافے کے لئے  کسی ریاست کے مجموعی فنڈ میں  اضافے کے لئے ضروری اقدامات  مالیاتی کمیشن کی  سفارشات کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔

مالیاتی کمیشن کی متعدد تجاویز میں سے  وزارت نے  15 ویں مالیاتی کمیشن کے ذریعے  پنچایتوں کو  10 لاکھ کروڑ  روپے  مختص کرنے کی  تجویز پیش  کی ہے جوکہ  14 ویں مالیاتی کمیشن کی تجویز سے  399 فیصد زیادہ ہے۔

 اس میٹنگ میں  وزارت کی تجاویز پر  تفصیل سے بات چیت کی گئی، ان تجاویز میں:

  • پنچایتوں کے مختلف زمروں کو فنڈ کی تقسیم۔
  • کار گزاری کی بنیاد پر دی جانے والی امداد کے ضابطے  کی ظاہری شکل میں ترمیم۔
  • نان-پارٹ 9 علاقوں ؍ ڈی پیز  اور آئی پیز  اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی پنچایتوں کو  فنڈ کی تفویض۔
  • تعمیر کو چھوڑ کر  دیگر  سرگرمیوں سے منسلک پائیدار ترقیاتی مقاصد ۔
  • پنچایتوں کے ذریعے  ڈیجیٹل  ٹیکنالوجی کو  زیادہ اختیار کئے جانے کی ضرورت۔
  •  ریاستی حکومت کے ذریعے  اپنے وسیلے سے آمدنی میں  اضافے  کا  میکنزم  تیار کیا جائے۔

وزارت اور کمیشن میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ پنچایتی راج اداروں کے  تینوں درجات  کو مختص فنڈ ملنا چاہئے، جو کہ  مقررہ بینڈ کے  اندر کے تناسب میں ہونا چاہئے۔

کمیشن  ان تمام تجاویز پر غور کرے گا جوکہ  کمیشن کی حتمی سفارشات  تیار کرنے کے مقصد کے لئے بھی  کمیشن کے لئے  مرکزی حکومت کے میمورنڈم کا حصہ بھی ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More