17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالی کمیشن نےڈاکٹر ہرش وردھن کے ساتھ صحت کے سیکٹر پر تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی، جناب این کے سنگھ کی سربراہی میں پندرہویں  مالی کمیشن نے آج صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن  اور ان کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں کمیشن کے ذریعے صحت کے سیکٹر پر ایک اعلیٰ سطحی گروپ کے نمائندے  بھی موجود تھے۔ ان میں ایمس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، بنگلورو میں نارائن ہیلتھ سیٹی  کے چیئرمین ڈاکٹر دیوی شیٹی اور پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر پروفیسر کے سری ناتھ ریڈی شامل ہیں۔

اعلیٰ سطحی گروپ  نے صحت کے سیکٹر سے متعلق اپنی رپورٹ کی سفارشات مندرجہ ذیل اُمور پر پیش کی۔

  • صحت کے سیکٹر میں ریگولیٹری فریم
  • صحت کے لئے انسانی وسائل
  • سرکاری صحت اخراجات
  • سرکاری حفظان صحت کی فراہمی کے نظام کو مستحکم کرنا
  • آیوش –مربو طریقہ کار

صحت کی وزارت کی سکریٹری محترمہ پریتی سودن نے  وزارت صحت کی مالی کمیشن کو پیش کی گئی سفارشات کمیشن کے سامنے بھی پیش کیں۔ ان میں قومی صحت پالیسی 2017 ، اہداف ، ضروری وسائل ، ڈی او ایچ ایف ڈبلیو  تجاویز اور جامع صحت انڈیکس ،  ہر سیکٹر کیلئے  علیحدہ گرانٹ کی تجویز ، کلیدی پروگرام کی ضروریات  اور اے بی – پی ایم جے اے وائی کے ضروریات شامل ہیں۔

کمیشن کی شرائط کی بنیاد پر صحت کے سیکٹر کیلئے مراعات/ گرانٹس پر تبادلہ خیال کے بعد کمیشن نے حکومت کو اپنی رپورٹ سونپنے سے پہلے تمام سفارشات پر احتیاط کے ساتھ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More