16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالی کمیشن نے ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے جو اس کے دائرہ کار سے متعلق معاملات کے بارے میں اسے مشورہ دے گی

Urdu News

نئی دہلی، پندرہویں  مالی کمیشن نے ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے جو اس کے دائرہ کار سے متعلق معاملات کے بارے میں اسے مشورہ دے گی اور ا س کی مدد کرے گی۔ مشاورتی کمیٹی کا رول اور اس کا کاج کاج اس طرح ہوگا۔

  • کمیشن کے دائرہ کار کے بارے میں کسی بھی ایسے مسئلے یا موضوع سے متعلق جو افادیت کا حمل ہو، اسے مشورہ دینا۔
  • کسی بھی ایسے مقالے یا تحقیقاتی مطالعہ  میں مدد کرنا جس سے کمیشن کے دائرہ کار کے بارے میں معاملات اور کمیشن کی سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوا اور
  • کمیشن کے کام کاج میں وسعت کی کوشش کرنا تاکہ مالی معاملات اور اس کی سفارشات پر عمل درآمد اور ان کے معیار میں بہتری کے لئے بہترین قومی اور بین الاقوامی مفادات کا خیال رکھا جاسکے۔

مشاورتی کونسل میں مندرجہ ذیل ارکان ہوں گے۔

  1. فورم فار اسٹریٹیجک انیشیٹیوز کے صدر اروند ورمانی ۔
  2. پی ایم ای اے سی کی جز وقتی ممبر، آبزرویٹری گروپ کی سینئر ہندوستانی تجزیہ کار نیز آکسس ریسرچ اینڈ انوسٹمنٹ کے چیئرمین سرجیت ایس بھلہ۔
  3. بین الاقوامی مالی فنڈ کے (مالی امور کے شعبے) کے سابق ڈپٹی ڈائرکٹر سنجیو گپتا۔
  4.  پروفیسر (این آئی پی ایف پی)پناکی چکرورتی ۔
  5.  چیف انڈیا اکونومسٹ جے پی مورگن جناب  ساجد چنائے۔
  6. کریڈٹ سوسی انڈیا اکانومسٹ اینڈاسٹریجسٹ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب نیل کنٹھ مشرا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More