18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہ سے سترہ (15سے 17 )اپریل کے درمیان شمال مغربی ہندوستان میں زبردست گھن گرج کےساتھ بارش

Urdu News

نئیدہلی: سیٹلائٹ سے موصولہ معلومات اور  موسمی  حالات کے مشاہدہ کا تجزیہ  بتاتا ہے کہ   مضبوط  مغربی ہوا کا دباؤ بہت تیزی سے قریب آرہا ہے  اور 15سے  17  اپریل کے درمیان دلی این سی آر سمیت    پورے شمال مغربی   علاقے پر مضرت  رساں اثرات مرتب کرے گا۔  اس موسم کی شدت 16  اپریل  پر سب سے زیادہ ہوگی۔بحرعرب اور خلیج  بنگال سے   نمی لے کر آنے والا مغربی دباؤ   وسطی ہندوستان اور پڑوسی علاقوں    پر اثر انداز ہوگا۔

15-  17  اپریل  کے لئے موسمی  پیش گوئی  :

  • 16  اور 17  اپریل کو   جموںوکشمیر ، ہماچل پردیش   اور اتراکھنڈ کے  بیشتر علاقوں میں  بارش ہوگی۔
  • پنجاب ، ہریانہ  ،چنڈی گڑھ اور مغربی اترپردیش  نیز   راجستھان اور مشرقی اترپردیش کے کچھ مقامات پر  ہلکی سے  اوسط درجے تک کی بارش ہوگی۔

16-17  اپریل کے لئے موسم کا انتباہ  :

  • مغربی  ہمالیائی خطے کے دوردراز کے مقامات پر زبردست بارش ۔
  • پنجاب ، ہریانہ  ،چنڈی گڑھ اوردلی میں مسلسل بارش ۔
  •  جموں وکشمیر ،ہماچل پردیش ،اتراکھنڈ ،  پنجاب ، ہریانہ ،چنڈی گڑھ   اور مغربی اترپردیش میں  60  سے  80  کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے چلنے والی  ہواؤں  کےساتھ  گھن گرج کے ساتھ بارش  اور  بجلی کی کڑک کےساتھ ژالہ باری ۔

دلی / مرکزی قومی  خطے کے لئے موسم کی پیش گوئی :

          15 اپریل   کو  آسمان  پر بادل چھائےر ہیں  گے  اور گھن گرج کے ساتھ  تیز رفتار  ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم  16-17  اپریل کو    گھنے بادل چھائے رہیں  گے اور گھن گرج اور بجلی کی کڑک  اور 60-70  کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی  ہواؤں  کے ساتھ  ژالہ باری  ہواؤں  کی رفتار  80  کلومیٹر  فی گھنٹہ  تیز بھی ہوسکتی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More